ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

لائن آف کنٹرول پر اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام ، تین مسلح جنگجو جاں بحق

   140 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

ٹنگڈار میں درندازی کی کوشش میں ملی ٹنٹ ہلاک / فوج

گزشتہ چھ دنوں میں دوسری بڑی کوشش ناکام ، ہم پڑوسی ملک کے رویئے میں تبدیلی کی توقع کر رہے تھے
مہلوک جنگجوئوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ، آپریشن ختم ، بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد / لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے
کشمیر میں اب ، ہائبرڈ اور پارٹ ٹائم عسکریت پسندوں کا ایک نیا رجحان بڑھنے لگا ہے / آئی جی پی کشمیر
سرینگر/23ستمبر/سی این آئی// فوج نے لائن آف کنٹرول پر اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا کر تین مسلح جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔ فوج کے 15کار کارپس کمانڈر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر 18سے دراندازی کی دو سری بڑی کوشش ناکام بنائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ختم کر دیا گیا ہے جبکہ مارے گئے تین جنگجو ئوں میں سے ایک کی شناخت کی گئی ہے ۔ ادھر آئی جی پی کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں عسکریت کا نیا رجحان پیدا ہو رہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق فوج نے لائن آف کنٹرول میں رواں ماہ میں دراندازی کی دوسری کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے تین مسلح جنگجوئوں کا ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ فوج کے سرینگر میں قائم 15 کور ہیڈ کوارٹر میں فوج اور پولیس کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی 15 کور کے لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ 18 ستمبر کے بعد آج کی دراندازی کی دوسری کوشش جس کو ناکام بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج نے اوڑی سیکٹر میں دراندازوں کے ایک گروپ کو دیکھاجس کے بعد انہیں للکارا گیا تاہم اور انہیں واپس جانے کیلئے کہا گیا تھا تاہم انہوں نے وہاں سے فائرنگ کی جس دوران جوابی کارورائی کی گئی اور تین جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ 18ستمبر سے یہ دوسری دراندازی کی کوشش تھی جس کو ناکام بنایا گیا ۔ اس موقعہ پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے فوج کے اوڑی میں قائم کمانڈنگ آفیسر نے آپریشن کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا مسلح جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے تینوں جنگجوئوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تھا جن میں پانچ اے کے 47 رائفلیں ، سات پستول ، 5 اے کے میگزین ، 24 یو بی جی ایل دستی بم ، 38 چینی دستی بم ، سات پاکستان کے دستی بم ، 35000 پاکستانی کرنسی شامل ہیں۔ اور کچھ کھانے کی چیزیں شامل ہے ۔ اسی دوران جی او سی نے کہا کہ ابھی تک صرف ایک مہلوک جنگجوکی شناخت ہو سکی ہے جو پاکستانی رہائشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر دو کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اس بارے میں کہ آیا آج کی دراندازی کا افغانستان سے کوئی تعلق ہے ، انہوں نے کہاکہ فوج چوکس ہے اور ہم ستمبر کے مہینے میں پاکستان کے رویے میں تبدیلی کی توقع کر رہے تھے اور سردیوں کے آغاز سے پہلے دراندازی کی توقع کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کوشش کی جائے اس کا ناکام بنایا جائے گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ موجودہ پرامن ماحول ، سیاحوں کی آمد ، یونین وزراء کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سید علی گیلانی کی موت کے بعد پرامن صورتحال سے مایوس ہوکر کنٹرول لائن کے پار سے حکمت عملی میں تبدیلی آئی ہے۔ آئی جی پی نے کہا ، “اب ، ہائبرڈ اور پارٹ ٹائم عسکریت پسندوں کا ایک نیا رجحان ہے ، جنہیں شام کے اوقات میں ٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے پستول دیا جا رہا ہے اور پھر وہ ایک دن کے بعد معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک عسکریت پسندوں سے 97 پستول برآمد کیے گئے ہیں ، جو کہ غیر مسلح پولیس اہلکاروں ، شہریوں اور سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے ’’ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو فروغ دیا جا رہا ہے ــ‘‘کی نشاندہی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.