55

کورونا وائرس ( کووِڈ۔19) سے متعلق بلیٹن

204نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک3,22,463مریض صحتیاب
جموں/22؍ ستمبر 2021ئ؁
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے204نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے159کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 45کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,28,418تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,28,418معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,536سرگرم معاملات ہیں۔اَب تک3,22,463اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی 78.88 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,419تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,247کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,172کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
اِس دوران آج مزید118فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے17افراداور کشمیر صوبے کے101افرادشامل ہیں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 14,46,0,335ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 22؍ ستمبر 2021ئ؁کی شام تک14,13,1,917نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں اَب تک34,79,038افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں8,010اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,536فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,60,978اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق30,10,939اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں80نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے73,839معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے787سرگرم معاملات ہیں ۔72,214مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ838 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد24,201ہوئی ہیںجن میں سے 133سرگرم معاملات ہیں اور282مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 23,786صحتیاب ہوئے ہیں۔
اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 23,509ہوئی ہیں(آج28نئے معاملات سمیت )جن میں سے 160سرگرم معاملات ہیں اور23,142صحتیاب ہوئے ہیں207کی موت واقع ہوئی ہے ۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے15,426معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے33سرگرم معاملات ہیں اور194مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 15,199صحتیاب ہوئے ہیں۔
ضلعکپو ا ڑہ میں 14,330معاملات درج کئے گئے ہیں اور32معاملات سرگرم ہیںاور14,132 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور166 مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع اننت ناگ میں 16,505مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں20سرگرم ہیں۔ 16,280مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ205کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع با نڈ ی پورہ میں 9,712مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں32سرگرم ہیں۔ 9,579مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 101کی موت واقع ہوئی ہے۔
ضلعگا ند ربل میں کل10,260معاملات سامنے آئے ہیں جن میں71سرگرم معاملات ہیںاور 10,110 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 79کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کو لگام میں11,472مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں20سرگرم معاملات ہیںاور 11,335صحتیاب ہوئے ہیں اور117کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شو پیان میں 5,604مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں02سرگرم ہیں اور 5,544صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 58کی موت واقع ہوئی ہے۔
اِسی طرح جموں میں وائر س کے 53,125مثبت معاملات پائے گئے ہیں(04نئے معاملے سمیت ) جن میں57سرگرم معاملات ہیںاور51,925صحت یاب ہوئے ہیںاور1,143کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپو ر ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 11,397ہوئی ہیںجن میں سے09مریض سرگرم ہیں اور 11,251 صحتیا ب ہوئے ہیں اور137کی موت واقعی ہوئی ہے۔راجو ری ضلع میں کورونا کے اب تک11,152 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے20معاملات سرگرم ہیںاور10,895اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ237کی موت واقع ہوئی ہے۔
ضلع ڈ وڈ ہ میں7,725 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے56معاملات سرگرم ہیںاور7,536اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ133کی موت واقع ہوئی ہے۔
ضلعکٹھو عہ میں9,289معاملات سامنے آئے ہیںجن میں9,137اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 151کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 7,146معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 07سرگرم معاملات ہیں اور7,019شفایاب ہوئے ہیں جبکہ120کی موت واقع ہوئی ہے
ضلع کشتوا ڑ میں4,809معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں12معاملے سرگرم ہیں اور 4,753اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ44کی موت واقع ہوئی ہے۔اِس طرح پونچھ میں6,342معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 06سرگرم معاملات ہیں جبکہ6,239مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 97کی موت واقع ہوئی ہے۔
دریں اثناضلع رام بن میں6,013معاملات سامنے آئے ہیں جن میں06معاملات سرگرم ہے۔5,940شفایاب ہوئے ہیں جبکہ67کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی6,562معاملات سامنے آئے ہیں جن میں72معاملات سرگرم ہے اور6,447مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 43کی موت واقع ہوئی ہے۔
بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔
مرکزی حکومت یونین ٹیریٹری میں کووِڈ۔19 کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کووِڈ۔ 19 کے پھیلاؤ اور مثبت معاملات کے بہتر کلینیکل اِنتظام کو مؤثر طریقے سے شامل کرنے میں ہر طرح کی مدد فراہم کررہی ہے۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوسِس(mucormycosis) کا آج کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 46 ہے۔
ہسپتالوں میںعوامی سہولیت کو یقینی بنانے اور ہنگامی حالت ، خوف و ہراس،بھیڑ بھاڑاوررَش سے بچنے کے لئے کووِڈ ٹریج سہولیت جموں میں (i)چسٹ ڈیزیز ہسپتال جموں(مد مقابل جی ایم سی کمپلیکس جموں، ٹریج سی ڈی ہسپتال جموں سے رابطہ نمبر9541925371, 0191-2561000 )میں شروع کی گئی ہے، (ii)گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر ( اولڈ بلاک ) نمبر0191-2459300اور سری نگر میں (i) نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی کیمپس حضرت بل سری نگر رابطہ نمبر9419006991،( ii) ایس کے آئی ایم ایس بمنہ رابطہ نمبر7006617821، جو ’’ پہلی آمد نقطہ ‘‘ کے طور پر کام کر ے گا۔ہسپتال میںداخلہ لینے کے خواہاں کسی بھی کووِڈ مثبت مریض کی سکریننگ طبی کالج جموں / سری نگر اور جموں ایسو سی ایٹیڈ ہاسپٹلز ، ایس کے آئی ایم ایس صورہ اور دیگر شناخت شدہ ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز جموں/ کشمیر کے تحت نامزد کووِڈ ہسپتال ، جموں / سری نگر کے علاوہ دوسرے علاقوں کے اَضلاع میں کووِڈ مثبت کے معاملات کے لئے ٹریج پوائنٹ متعلقہ ڈسٹرکٹ ہسپتال / نئے جی ایم سی ( ڈوڈہ / کٹھوعہ / راجوری / بارہمولہ / اننت ناگ )ہوگی۔ اِن اَضلاع سے ایسے مریضوں کا داخلہ جی ایم سی جموں / سری نگر ، سکمز صورہ وغیرہ صرف ریفرل بنیاد پر سختی سے ہوگا۔
جموں و کشمیر کے باشندوں کے لئے نیشنل ٹیلی کنسلٹیشن سروس کے تحت ماہرین اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ذریعہ مفت عمومی او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ لوگ ویب پورٹل https://esanjeevaniopd.in/.پر آن لائن اِندراج کرکے گھرسے اِن خدمات کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ خدمات سوموار سے سنیچروار صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک دستیاب ہیں۔ لوگ گوگل پلے سٹور سےesanjeevaniOPD اَیپ بھی ڈاؤن لوڈ اور اِنسٹال کرسکتے ہیں۔
جی ایم سی ہسپتال جموں کی ایمرجنسی سے باہرکووِڈ۔19 کے لئے چوبیسوں گھنٹے ریپڈ اینٹی جَن ٹیسٹنگ کی سہولیت شروع کردی گئی ہے ۔ جی ایم سی جموں کے ایمرجنسی وِنگ میں مریضوںکی علاحدگی کے لئے یہ سہولیت بہت کارآمد ثابت ہوگی۔
اَیڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم اَز کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکحل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے اِنسان اِس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دُوری کے لئے ایک اِقدام کے طور پر چہرے کا اِحاطہ کرنا لازمی ہے۔
بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی اِبتدا میں ہی تشخیص سے یہ وَبامزید پھیلنے سے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری اَیڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اُسے نہ چھپائیں کیوں کہ اِس سے ایسے اَفراد کے اَفراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اَپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔
دریں اَثنا ٔمیڈیا بلیٹن میں جاری اَیڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اَپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اِس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔
اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔
ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اَپنا منھ ڈھانپ لیں۔
اَیڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے اَفراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔
دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔
بلیٹن میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈین سسٹم آف میڈ یسن جے اینڈ کے آیوش اَدویات کو تقسیم کررہی ہے جس میں قوت مدافعت بڑھا دینے والی،امیونو موڈلیٹر ، دافع تکسید (اینٹی آکسیڈینٹ)، دافع دبائو(اینٹی سٹریس) ،مقوی استحالہ( میٹابولزم ریگولیٹر) ، دافع حساسیت (اینٹی الرجک) ، بخار کو کم کرنے والی(اینٹی پائیرٹِک) ، دافع سعال( اینٹی ٹیشو) ، پھیپھڑوںکی راحت وغیر ہ اَدویات شامل ہیں کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران دی جاتی ہے۔
محکمہ اَب تک 24.40 لاکھ لوگوں کو اَدویات فراہم کرچکا ہے جس میں مختلف فرنٹ لائن ورکر ، سینئر شہری، پی آرآئیز ، پولیس ،نیم فوجی شخصیات اور عام لوگ شامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ اَحتیاطی تدابیر اور یوگا تھراپی کا لوگوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ طرزِ زندگی اور ذہنی عوارض کا خیال رکھیں تاکہ اِس وَبائی مرض کے دوران جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنایا سکے۔
لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی اَیڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ اَفواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔
کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں