48

 مرکزی وزیر مملکت امورِ داخلہ نے شوپیان کا دورہ کیا

کئی ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا
شوپیان/22؍ ستمبر 2021ئ؁
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اَمور اَجے کمار مشرا نے جاری عوامی رَسائی پروگرام کے تحت ضلع شوپیان کا دورہ کیا۔
وزیر موصوف نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا ۔اُنہوں نے اِنڈور سٹیڈیم کیلر اور اِنڈور سٹیڈیم زینہ پورہ کی اِی ۔ سنگ بنیاد بھی رکھا جس کی تخمینہ لاگت بالترتیب 98 لاکھ روپے اور 93لاکھ روپے ہے۔
وزیر مملکت نے ڈسٹرکٹ ہسپتال شوپیان کا بھی دورہ کیا اور آر اینڈ بی ڈویژن شوپیان کی جانب ے لگائے گئے 25.45 لاکھ روپے کی لاگت سے ڈائیلسس یونٹ اور ڈی ایچ ایس کے بلڈ بینک کا بھی اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے صحت اَفسران سے بات چیت کیاور اُنہوں نے وہاں جمع لوگوں سے بھی ملاقات کی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے وزیر موصوف کو ضلع میں حاصل کی گئی تریاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی او رکچھ بڑے ترقیاتی اَمور پر روشنی ڈالی۔
متعدد وفود نے وزیر موصوف سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیر نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوانوں کو اَپنی توانائی کو مثبت اَنداز میں استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔اُنہوں نے حکومت کی طرف سے ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہرممکن تعاون کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ضلعی اِنتظامیہ ترقیاتی سرگرمیوں میں آگے ہے او ران لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے مین کامیاب ہے جو اِنتظامیہ کے ساتھ واقعی بڑی خواہشات رکھتے ہیں۔
مرکزی حکومت کے ویژن کو شیئر کرتے ہوئے اَجے کمار مشرا نے کہا کہ مرکز چاہتا ہے کہ ان کے وزراء زمینی صورتحال کا جائزہ لیں او رعوام سے رائے لیں۔
مرکزی وزیرمملکت امور داخلہ نے ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی ، یوایل بی ، پی آر آئی ، سول سوسائٹی ممبر ، ایس ٹی / ایس سی ممبران ، ضلع کے نوجوانوں اور دیگر سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں سے تبادلہ خیال کیااور اُنہوں نے اَپنے مطالبات اور مسائل وزیر موصوف کو گوش گزار کئے۔وزیر موصوف نے ان کے مطالبات او رمسائل بغور سنا اور یقین دِلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا اور وقت پر ازالہ بھی کیا جائے گا۔
اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن بلقیس جان، ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن عرفان منہاس، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا ، ایس ایس پی شوپیان امرت پال سنگھ اور ضلع کے دیگر سینئر اَفسران موجو د تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں