57

صحت اور دیگر شعبوں کے کاموں کی پیش رفت تسلی بخش۔مرکزی وزیر مملکت صحت

کہا طلباء اور نوجوان ملک کے تمام شعبوں میں ترقی کا حصہ بنیں
41کاموں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا اور متعدد شعبوں میں 22 کاموں کیلئے اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا
اننت ناگ/22؍ ستمبر 2021ئ؁
مرکزی وزیر مملکت صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج کہا کہ ضلع اننت ناگ کی جانب سے صحت ، دیہی ترقی ، پنچایتی راج اور دیگر شعبوں میں نمایاں پیش رفت حوصلہ اَفزا اور دِل خوش کن ہے۔
اِن باتوں کا اِظہار مرکزی وزیر مملکت نے آج یہاں پہلگام میں اَپنے عوامی رَسائی پروگرام کے دوران اِن شعبوں میں ضلع کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے اِن شعبوں سے متعلق مرکز ی حکومت کی معاونت والی او رفلیگ شپ سکیموں کی عمل آوری اور صحت نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں کی گئی کامیابیوں پر اطمینان کا اِظہا رکیا۔
ڈاکٹر بھارتی نے اَفسران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ مزید جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں تاکہ سرکاری معاونت والی سکیموں کے فوائد ہدف آبادی تک پہنچ جائے۔ اُنہوں نے دُور دراز علاقوں کے لوگوں کے لئے بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلانے پر زور دیا ۔
وزیر نے کہا کہ پی آر ائیز اور یول ایل بیز کو ترقیاتی اور فلاحی سرگرمیوں میں شامل کیاجائے اور ان کے متعلقہ علاقوں میں منصوبوںکوترتیب اور عمل درآمد کرتے وقت ان کی قیمتی تجاویز کو بورڈ میں شامل کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے ان کے لئے خصوصی تربیتی سیشنوں اور نمائشی دوروں کے اِنعقاد پر بھی زور دیا تاکہ ان کی صلاحیتوں کی تعمیر میں اضافہ اور انہیں نچلی سطح پر زیادہ فعال اور بااِختیار بنایا جاسکے۔
اُنہوں نے غیر دریافت شدہ مقامات او ردیہات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی وکالت کی تاکہ طبی اور ماحولیاتی سیاحت پر توجہ دی جائے تاکہ علاقے کی معیشت کو فروغ ملے۔
وزیر مملکت نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ صنعت سے وابستہ کاشت کاروں اور تاجروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے باغبانی کی مصنوعات مثلاً سیب ، اخروٹ وغیر میں پروسسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی سطح کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اِقدامات کریں۔
اِس موقعہ پرمرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود نے 41 کاموں اور منصوبوں کا اِی۔ اِفتتاح کیا او رآر ڈی ڈی ، صحت ، جل شکتی ، وائی ایس ایس ، یو ایل بی اور دیگر شعبوں میں 22 کاموں اور منصوبوں کا اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا۔

اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے صحت، دیہی ترقی اور دیگر شعبوں میں ضلع کی صورتحال اور کامیابیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، صحت و طبی تعلیم وویک بھارد واج ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ، اے ڈی ڈی سی ، سی پی او ، سی ایم او ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، ایس ڈی ای، پہلگن ایس ای اور ایگزن جل شکتی اور کے پی ڈی سی ایل ، ڈی وائی سی ایم او کے علاوہ دیگر اَفسران نے شرکت کی۔
وزیر نے سختی زین الدین ولی ؒ کی زیارت گاہ عشمقام پر بھی حاضری دی اور وہاں اُن کا صدر مونسپل کمیٹی عشمقام صوفی عرفات کے علاوہ ’’ زیارت گاہ اِنتظامیہ‘‘ کے ارکان اور مقامی لوگوں نے عزت و احترام سے اِستقبال کیا۔
بعد میں وزیر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کا دورہ کیا اور وہاں اُنہیں ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن ،نئے جی ایم سی ڈاکٹر یشپال شرما نے بتایا کہ کہ کالج تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ اُنہوں نے وزیر کو نئے جی ایم سی کی سہولیات ، انٹیک کیپٹیز، کام کی تکمیل کی صورتحال اورمستقبل کے منصوبوں وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی۔
پرنسپل جی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر سیّد طارق نے کالج کی صلاحیتوں او رکامیابیوں کا جائزہ پیش کیا ۔ اس کے علاوہ اس کے طبی اور نیم طبی عملے نے کووِڈ او ردیگر مشکل وقتوں میں کام کیا۔
ڈاکٹر بھارتی نے کالج کے ڈاکٹروں اور طلاب کے ساتھ ایک اِستفساری سیشن بھی منعقد کیا۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت عام لوگوں کو بہتر بنیادی ڈھانچہ او رصحت سہولیات کی فراہمی کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے طلباء او ردیگر نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ ملک کے تمام شعبوں میں زبردست ترقی کا حصہ بنیں۔
دورانِ اِستفساری سیشن میں ڈی ڈی سی ، ڈی ایچ ایس کے ، ایس ایس پی ، سی ایم او اور ڈسٹرکٹ /سیکٹورل اَفسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں