13

لداخ میں کروناوائرس وبائی بیماری نے قہربرپاکردیا

مزید11طلاب کاٹیسٹ کروناوائرس کے سلسلے میں مثبت
سرینگر//لداخ میںایک اور اسکول سے 11طلاب کاٹیسٹ کروناکے سلسلے میں مثبت کروناوائرس کے قہرن لہہ میں صورتحال کوسنگین بنادیا انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ گائڈ لائن کو ہرحال میں اپنائے ۔اے پی آ ئی کے مطابق مرکزی زیرانتظام علاقے لداخ میں کروناوائرس کی وبائی بیماری نے قہربرپاکردیاہے تین دن پہلے ایک اسکول میں زیرتعلیم 26طلاب کاٹیسٹ مثبت آنے کاجہاں انتظامیہ نے اسکولوں کو15دنوں کے لئے بند کرنے کے احکامات صادرکر دیئے تھے وہی ایک اوراسکو ل میں 11طلاب کاٹیسٹ مثبت آگیاہے اور لداخ میں 120کے قریب افراد کروناوائرس کے سلسلے میںسرگرم ہے ۔لداخ میں مزیدگیارہ طلاب کاٹیسٹ مثبت آنے کے بعدانتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ گائڈلائن پر ہرممکن عمل کرے اور جوکوبھی خلاف ورزی کامرتکب قرارپائے گااس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کاجائیگا ۔انتظامیہ نے لوگوں سے کہاکہ وہ کروناوائرس کے ٹیکے لگانے کے لئے آگے آ ئے تاکہ ماہرین جس تیسری لہرکے خدشات ظاہرکررہے رہے اسے اپنے پیرپھیلانے کاموقع ناملے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں