65

کچھ علاقوں میں لاپرواہی کی سزاپورے شہرکونہیں دی جاسکتی//اعجازاسد

تاجربرادری سے کووڈ19 پروٹوکال پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل
سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرمحمداعجازاسدنے تاجربرادری سے کوروناسے متعلق مناسب رویہ اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے منگل کویہ واضح کیاکہ کچھ علاقوں کی لاپرواہی کی سزاپورے سری نگرکونہیں دی جاسکتی ہے۔اس دوران سری نگر انتظامیہ کووڈ19 پروٹوکال پرعمل در آمد کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہے اورکوروناسے متاثرہ علاقوں پرکڑی نظررکھی جارہی ہے ۔شہر سری نگرمیں حالیہ کچھ ہفتوں سے کورونا کے یومیہ مثبت معاملات میںجاری تیزی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ گذشتہ کئی روز سے تواتر کے ساتھ بازاروں میں کووڈ پروٹوکال پر من و عن عمل در آمد کو یقینی بنانے کیلئے سر گرم عمل ہے۔خیال رہے حالیہ دنوں میں جموں وکشمیرمیں سامنے آنے والے روزانہ مثبت کیسوں میں سے 50فیصد صرف سری نگرشہرمیں درج ہورہے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع انتظامیہ کے متعلقہ افسرروزانہ کی بنیاد پر بازاروں اوردیگرعوامی مقامات کا دورہ کرکے کووڈ19سے متعلق مناسب رویہ اپنانے اورلازمی پروٹوکال پر عمل آوری کے متعلق لوگوں کو جانکاری بھی فراہم کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون بر سر موقع ہی کارروائیاں بھی انجام دی جارہی ہیں۔سوموار کے بعدمنگل کے روز بھی سیول انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے سری نگر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور تجارتی مراکز اور دیگر دکانوں میں پروٹوکال پر ہورہی عمل آوری کا جائزہ لیا۔اس دوران کئی متاثرہ علاقوںمیں لائوڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی جا رہی تھی کہ وہ کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل کریں۔چیکنگ ٹیم میں شامل افسردکانات ودیگرکاروباری مراکز کے قریب جا کر یہ دیکھ رہے ہیں کہ آیا خریدوفروخت کے دوران کورونا پروٹوکال کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ نہیں۔منگل کے روز شہر کے کئی کورونامتاثرہ علاقوں کادورہ کرنے کے دوران سرکاری افسروں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں لوگ کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل کریں تاکہ ہم کورونا کی تیسری لہر میں نہ پڑ سکیں۔ایک سینئرافسر کاکہناتھاکہ ہم خوش ہیں کہ آج جتنے بھی لوگ بازار میں تھے، سبھوں نے ماسک لگائے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پروٹوکال پر عمل در آمد سے ہی معمولات زندگی بغیرکسی پریشانی کے چلتی رہے گی۔اس دورانضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرمحمداعجازاسدنے تاجربرادری سے کوروناسے متعلق مناسب رویہ اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے منگل کویہ واضح کیاکہ کچھ علاقوں کی لاپرواہی کی سزاپورے سری نگرکونہیں دی جاسکتی ہے۔انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ سری نگرکی تاجربرادری اورکاروباری طبقہ کوروناسے متعلق مناسب رویہ کااحترام کرتے ہوئے مقررہ پروٹوکال کی پابندی بھی کرے گی ۔ڈپٹی کمشنر سری نگر نے ساتھ ہی کہاکہ کچھ ایک علاقوں میں میں ہونے والی لاپرواہی یاخلاف ورزیوںکی سزاپورے شہر کونہیں دی جاسکتی ہے ۔محمداعجاز اسدنے کچھ علاقوںمیں عائدبندشوں کومزیدسخت کرنے کااشارہ دیتے ہوئے کہاکہ شہر کے کئی ایک علاقوں پر انتظامیہ کی کڑی نظر ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم اسکی قطعی طورپراجازت نہیں دیں گے کہ شادی کی تقریبات کے دوران مقررہ تعدادسے زیادہ مہمانوںکومدعوکیاجائے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگرمحمداعجاز اسدنے تمام لوگوں سے ماسک کااستعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے ماسکوں کی قیمتوںکا تعین کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں