مسئلہ کشمیرکے حل اور بقاء کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پرُامن جدو جہد جاری رہے گی 75

مایوس نہ ہو ، وقت آگیا جب دفعہ 370اور 35اےدوبارہ بحال ہوگا

مرکزی سرکار کو اپنی غلط کا ضروری ایسا ہوگا ، بی جے پی نے ملک کو تباہ کر دیا / محبوبہ مفتی

سرینگر/18ستمبر/بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وقت آگیا جب دفعہ 370اور 35Aدوبارہ بحال ہوگا اور مرکزی سرکار یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گی کہ انہوں نے غلط فیصلہ لیا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی جو ان دنوں جموںکے دورہ پر ہے نے جموں میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہمیں توڑنا چاہتی ہے لیکن ہمیں اتحاد بنائیں رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کتنی بھی زبردستی کی جائے اس سے کچھ حاصل ہونے والا نہیںہے اور نہ ہی امن کو زبردستی سے قائم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 5اگست 2019کے بعد جموں کشمیر میں امن کی صورتحال بالکل خراب ہو چکی ہے اور یہاں دم گھٹ جاتا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیںہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ وقت آئے گا اور جموں کشمیر میں دفعہ 370کے ساتھ ساتھ 35Aبھی بحال ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گی کہ انہوں نے غلط کیا ہے اور وہ چاہئے گے کہ جموںکشمیر کیلئے مزید کچھ کیا جائے ۔ خیال رہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی جموںکے دورے پر ہے جس دوران انہوںنے کئی مقامات پر جاکر عوامی جلوسوں اور پارٹی کارکنان کے اجتماعات کو خطاب کیا ۔ اس موقعہ پر جموں سے وابستہ درجنوں پی ڈی پی کارکن ان کے ساتھ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں