جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.
گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.
سی پی آئی (ایم) لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے جمعہ کو کہا ہے کہ دہشت گردی اور تخریب کاری میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے ویجی لنس کلیئرنس کو لازمی قرار دینے کیلئے ایک سرکاری ملازم کی سروس ختم کرنے کے متعلق جموں و کشمیر انتظامیہ کے تازہ احکامات من مانی اور انتقام گیری پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سرکاری ملازم حکومت کی پالیسیوں کو نافذ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اگر اسی ملازم پرشک کیا جاتا ہے اور اسے بار بار شک کی ٹوکری میں ڈال دیا جاتا ہے تو اس سے اس کے کام پر منفی اثر پڑے گا اور اس کے نتیجے میں حکومت کے مجموعی کام پر اثر پڑے گا۔ایس این ایس کے مطابق تاریگامی نے کہا کہ ملک دشمن تخریبی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی ملازم سے نمٹنے کیلئے پہلے ہی ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور نئے احکامات جاری کرنے سے صرف شکوک و شبہات کی فضا پیدا ہوتی ہے۔محمد یوسف تاریگامی نے بقول ان کے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ، کچھ غلط مشوروں کی وجہ سے ، جموں وکشمیر انتظامیہ اس طرح کے غیر ضروری کورس کا سہارا لے رہی ہے اور اپنے ملازمین کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں مسلسل خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملازم قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو اس کے ساتھ پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نمٹا جانا چاہیے ، لیکن جمہوریت میں اس قسم کی انتقام گیری جیساطریقہ کارحکومت کو راست نہیں آتا۔تاریگامی نے کہا کہ چوکسی کیس کی بنیاد پر کسی کو پاسپورٹ سے انکار کرنا قانون کی عدالت میں مجرم قرار پانے کا متبادل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ نظام عدل کے سب سے مقدس اصولوں میں سے ایک یہ ہے کہ ایک شخص اس وقت تک بے گناہ ہے جب تک کہ وہ مجرم ثابت نہ ہو جائے۔ انہوں نے ایک سوالیہ انداز میں کہا کہ حکومت چوکسی کے ذریعے محض کیس کی رجسٹریشن پر ملازم کو پاسپورٹ دینے سے کیسے انکار کر سکتی ہے؟تاریگامی نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے جاری آمرانہ احکامات تمام خطوں اور برادریوں کے لوگوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔ اس طرح کے احکامات جاری کرنے کے بجائے حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ لوگوں کے حقوق اور ان کے معاش کا تحفظ کیا جائے
جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.
گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.
صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.
کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.
©حق اشاعت 2022 Nidae Kashmir کے لے محفوظ ہیں ڈیزائن اینڈ ڈیولپڈ ThinkEast