امرناتھ یاترا کومزہبی جزبے کے بجائے معاشی او راقتصادی لحاظ سے دیکھاجائے 56

71ویںیوم پیدائش کے موقعے پر وزیر عظم مودی کومبارک باد پیش

مودی جی کی انتھک کاوشیں ہم سب کے لئے حوصلے کا ذریعہ // سنہا

سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے 71 ویں یوم پیدائش کے موقعے پر مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے بھارت کی تعمیر کے لیے مودی جی کی انتھک کاوشیں ہم سب کے لئے حوصلے کا ذریعہ ہیں۔راہی نیوز سروس( آر این ایس ) کے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے 71 ویں یوم پیدائش کے موقعے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نئے بھارت کی تعمیر کے لئے مودی جی کی انتھک کاوشیں ہم سب کے لئے حوصلے کا ذریعہ ہیں۔وزیراعظم کے یوم پیدائش پر ہندواڑہ میں بی جے پی کارکنان کا جشن لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ: ’عزت مآب وزیر اعظم شری نریندر مودی جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کی دراز عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دست بدعا ہوں۔ نئے بھارت کی تعمیر کے لئے آپ کی غیر معمولی اور انتھک کاوشیں ہم سب کے لئے حوصلے کا ذریعہ ہیں، دعا گو ہوں کہ قوم آپ کی متحرک اور بصیرت افروز قیادت کے تحت ترقی کرتی رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں