کاروانِ شعرائے اردو
کاروانِ شعرائے اردو (جموں و کشمیر) کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سابقہ سیکرٹری کلچرل اکادمی اور وادی کے نامور ادیب’ شاعر’ نقاد اور معروف علمی و ادبی شخصیت جناب ڈاکٹر عبدالعزیز پرے(عزیز حاجنی )کے انتقال پُر ملال پر مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ دُکھ کی اس گھڑی میں اراکینِ کاروان نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کاروانِ شعرائے اردو کی اعلٰی قیادت نے کہا کہ مرحوم انتہائی نیک دل اور ملنسار تھے اور ان کے انتقال کی وجہ سے جو علمی اور ادبی خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا قدرِ ناممکن ہے۔اجلاس میں مرحوم کے علمی اور ادبی کارناموں کو بہت سراہا گیا۔اجلاس کے اختتام پر اجتماعی فاتحہ خوانی کے بعد دعا کی گئی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین
بزم ادب و ثقافت سرینگر اور بزم غوثیہ رح سرینگر
15/ستمبر 2021ء کو ہادشایی باغ سرینگر میں مرحوم ڈاکٹر عبدالعزیز حاجنی صاحب کے مسکن گاہ پر ایک پر وقار یادگاری اجتماعی تقریب بیاد مرحوم عزیز حاجنی صاحب منعقد ہویی جس میں وادی کے اطراف واکناف سے معزز ادیبوں قلمکاروں دانشوروں اور شاعروں نے مرحوم کو خراج عقیدت اور دعا ے مغفرت کے نذرانوں سے یاد کیا جس میں بزم ادب و ثقافت سرینگر اور بزم غوثیہ رح سرینگر کی جانب سے مرحوم ڈاکٹر عبدالعزیز حاجنی صاحب کے فرزند ارجمند جناب اظہر حاجنی صاحب کو ایک یادگاری تاریخ رباعی کا خراج فارسی زبان میں پیش کیا گیا اور مرحوم کے مرقد پر دعائیہ کلمات ادا کیے گئے۔ بزم کے روح رواں پیرزادہ میر شفاعت احمد شیدا نےمرحوم کے نعتیہ ادب میں ترتیب کاری اور اشاعت کے کارناموں کا تزکرہ کیا اور ان کی اچانک وفات پر گیرے رنج و غم کا اظہار کیا۔۔
دایرئہ ادب دِلنہ بارہمولہ کا تعزیت
وادی کے معروف ادیب، شاعر، قلمکار، دانشور، ترجمہ کار، ماہرِ تعلیم، ساہتیہ اکادمی کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے کنوینر، سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی اور ادبی مرکز کمراز کے سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی انتقال کرگئے۔ اس سلسلے میں دایرئہ ادب دِلنہ بارہمولہ کے صدر شاہد دِلنوی نے حاجنی کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حاجنی کے انتقال سے کشمیری زبان و ادب اور ثقافت کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔جسے پُر کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ تنظیم کے جنرل سیکریٹری جمیل انصاری اور صلح کار ضمیر انصاری کے علاوہ دیگر ممبران نے بھی عزیز حاجنی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوارکنبے کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔
مراز رائیٹرس اینڈ آرٹسٹ گلڈ
راجہ یوسف// کشمیری ادب کے دانشور ، آرٹ اور کلچر کے روح رواں ، ماہر تعلیم اور معروف و مشہور شاعر اور ادیب ڈاکٹر عزیز حاجنی کے انتقال پرملال پر گلڈ کی تعزیتی میٹنگ اننت ناگ اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کی صدارت جموں و کشمیر کے فکشن نگار اور گلڈ کے صدر راجہ یوسف نے کی ۔ میٹنگ میں مراز سے وابستہ سٹیج ادا کاروں اور ادباء نے شرکت کی جن میں فاروق احمد ، شکیل احمد ، روف ۔عابد حسین ، توصیف احمد ، عمران یوسف کے علاوہ کئی فنکار اور ادیب شامل ہیں ۔ میٹنگ میں حاجنی صاحب کی ادبی اور ثقافتی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ آرٹسٹ فریٹنی کے تعین حاجنی صاحب کی ہمدردیاں اور کشمیری زبان کی ترویج کے لئے ان کے کام کو سراہا گیا۔ میٹنگ کے اختتام پر مولوی اشرف نے درود و سلام کے ساتھ حاجنی صاحب کے حق میں دعائے مغفرت مانگ لی ۔اللہ ڈاکٹر عزیز حاجنی کی مغفرت فرمائے ۔
