کووڈ اور موسم کے درمیان تعلق کے مزید شواہد دریافت 64

احمدا کدل لالبازار میں چھ افراد میں کورونا کی تشخیص ، علاقہ ریڈ زون قرار

باگوان پورہ میں رینڈم ٹیسٹنگ کے دوران 16افراد کی رپورٹ مثبت آئی /نوڈل آفیسر

سرینگر//احمدا کدل لالبازار میں ایک ہی کنبے کے چھ افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد علاقے کو لوہے کی سلاخوں سے سیل کیا گیاجبکہ باگوان پورہ میں 16افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ۔ نوڈل آفیسر سرینگر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر علاقے میں نقل وحرکت محدود کر دی گئی ہے جبکہ متاثرین کے رابطوں کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔ اس بیچ سعید بابر روڑ اشبر نشاط کو بھی انتظامیہ نے ریڈ زون قرار دیا۔ یو پی آئی کے مطابق احمد ا کدل لالبازار میں ایک ہی کنبے کے6افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ ضلع سرینگر کے نوڈل آفیسر اویس احمد نے بتایا کہ احمدا کدل سرینگر میں چھ افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ علاقے میں وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر داخلی اور خارجی راستوں کو لوہے کی سلاخوں سے سیل کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا فرض ہے کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر جو بھی ممکن ہو سکے وہ اقدامات اُٹھائے جائیں لہذا جہاں بھی وائرس کے چھ معاملات رپورٹ ہوتے ہیں اُس علاقے کو سیل کیا جاتا ہے۔نوڈل آفیسر نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے شہر سرینگر میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملاہے جو تشویشناک ہے جس پر روک لگانے کی خاطر انتظامیہ کی جانب سے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ نوڈل آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ باگوان پورہ میں رینڈم ٹیسٹنگ کے دوران 16افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس علاقے کو چند روز قبل ہی انتظامیہ نے ریڈ زون قرار دیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے نئے معاملات سامنے آتے ہیں وہاں پر ٹیسٹنگ کی جاتی ہیں خاص کر متاثرین کے رابطوں کی ٹیسٹنگ کی خاطر ضروری کارروائی کی جاتی ہیں۔ ادھرسعید بابا روڑ اشبر نشاط کو بھی ریڈ زون قرا ردے کر انتظامیہ نے وہاں بندشیں عائد کی ہیں۔ دریں اثنا شہر سرینگر میں کورونا وائرس کیسوں میں لگاتار اضافہ کے بیچ انتظامیہ نے سخت نوعیت کے اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی پادائش میں ایک درجن کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہر سرینگر میں آئے روز نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت کے سینئر عہدیداروں کی بھی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جن علاقوں میں نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں پر ماس ٹیسٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وائرس کے پھیلاو کو اسی علاقے تک محدود رکھا جاسکے اور وہاں کے شہریوں کو دوسرے علاقوں تک روکنے کی خاطر بھی سخت اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں