56

سابق MLC،67سالہ ترلوچن سنگھ وزیرکے قتل کامعمہ

دہلی پولیس نے کیا2ملزمان جموں سے گرفتار

جموں:۱۵، ستمبر//جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کے سابق رُکن اور نیشنل کانفرنس کے67سالہ لیڈر ترلوچن سنگھ وزیر کے قتل کے الزام میں جموں سے 2افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق دہلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے ایک راجندر چودھری عرف راجو کو جموں میں اس کے سسرال کے گھر سے گرفتار کیا اور بعد میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت بلہ کے نام سے ہوئی ہے۔دہلی پولیس نے بتایا کہ2 اہم ملزمان،ٹرانسپورٹر ہرمیت سنگھ اورمقتول ایم ایل سی ترلوچن سنگھ وزیر کا مبینہ دوست ہرپریت سنگھ خالصہ ، جو ایک آن لائن نیوز پورٹل کے ساتھ کام کرتے ہیں ، مفرور ہیں۔ خیال رہے قانون ساز کونسل کے سابق رُکن اور نیشنل کانفرنس کے رہنما ترلوچن سنگھ وزیروزیر کو اس شام کینڈا کے لیے روانہ ہونا تھا جب اُنھیں مبینہ طور پرمغربی دہلی کے موتی نگرعلاقہ میں واقع ایک نجی اپارٹمنٹ میں قتل کر دیا گیا۔دریں اثناء معلوم ہواکہ جموںمیں گرفتار2ملزمان میں سے ایک راجندرچودھری عرف راجوگنجاپیشے سے ڈرائیورہے۔دہلی پولیس کے مطابق ایم ایل سی ترلوچن سنگھ کے مبینہ قتل کے روز راجندرسنگھ ہرپریت کے اپارٹمنٹ میں موجودتھا۔خیال رہے ترلوچن سنگھ وزیرکوگزشتہ جمعرات2ستمبر کومغربی دہلی کے موتی نگرعلاقہ میں واقع ایک نجی اپارٹمنٹ میں مردہ پایاگیا تھا۔دہلی پولیس نے بتایاکہ مبینہ قتل کے دواہم ملزمان ہرپریت سنگھ خالصہ اورٹرانسپورٹر ہرمیت سنگھ گرفتاری سے بچنے کیلئے ابھی روپوش ہیں لیکن انکی تلاش بڑے پیمانے پرجاری ہے اوراس مقصدکیلئے دہلی پولیس کی ٹیموںکوامرتسر سمیت کئی علاقوںمیں بھیجاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں