72

حکومت کی طرف سے750 کروڈ روپے کی واجبات

سرینگر// سنٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے حکومت کی طرف سے750 کروڈ روپے کی واجبات کے خلاف 24گھنٹوں کی علامتی بھوک ہڑٹال کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’کشکول نہیں بلکہ حق‘‘ چاہتے ہیں۔ٹی آر سی سرینگر میں صبح سے ہی درجنوں ٹھکیداروں نے شرکت کی اور اس دوران بینئر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کو درج کیا گیا تھا۔اس موقع پر جموں کشمیر سنٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے جبرل سیکریٹری فاروق احمد ڈارنے کہا کہ ریاستی سرکار نے تازہ فرمان جاری کرتے ہوئے ٹھیکداروں کو ا’’ی بلنگ کے ذریعے رقومات فراہم کرنے کا نظام قائم کیا ہے۔ جبکہ یہ اس پیشہ کو دفن کرنے اور اس کی تابوت میں آ خری کیل لگانے کے مترادف ہے۔ٹھکیدار پہلے ہی واجبات کے بوجھ تلے دبے تھے تاہم ان بلوں کو متعارف کر کے حکومت اور انتظامیہ ہمیشہ کیلئے اس پیشے اور پیشے سے وابستہ لوگوں کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں ای بلنگ‘‘ کا تجربہ اگر چہ اس بنیاد پر کیا جا رہا ہے کہ کورپشن پر قابو پایا جاسکیں تاہم اس کی وجہ سے ٹھیکداروں کو ہی سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پے گاا اور تعمیراتی کاموں کو بھی دھچکہ لگا۔ڈار نے کہا کہ ریاست کی سیاسی اور موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے’ای بلنگ‘‘ کا تجربہ نہ کیا جائے کیونکہ ریاست کی صورتحال بگڑنے میں د یر نہیں لگتی ہے جبکہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مناسب نہیں ہے کہ جموں کشمیر میں اس مرحلے پر ایی بلنگ شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تازہ ترین صورتحال سے اس بات کی عکاسی بھی ہوگی جو خدشات کارڈی نیشن کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کو پیش کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہی جنوبی کشمیر میں مسلسل5دنوں تک انٹرنیٹ سہولیات کو منقطع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری خزانوں کے خالی ہونے سے کروڈںروپے کی واجب الادا بلیں بھی ٹریجریوں میں رکی پڑی ہے جس کی وجہ سے ٹھیکداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اس صورتحال پر اگر فوری طور پر قابو نہیں پایا گیا تو سرکار مالی بحران کی شکار ہوگی۔انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر فوری طور پر انکے مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو وہ احتجاجی پروگرام کو نہ صرف وسعت دینگے،بلکہ اس میں تیزی بھی لائے گے۔اس دوران ملازمین کے مشترکہ پلیٹ فارم ایجیک(ق) کے نائب صدور فیاض شبنم،منظور احمد پانپوری،شبیر احمد لنگو اور چیف آرگنائزر فاروق احمد خان کے علاوہ خورشید احمد نے بھی دھرنے میں شرکت کی،جس کے دوران فیاض شبنم نے کہا کہ وہ تعمیراتی ٹھکیداروں کے ساتھ ہے،اور انکے پروگراموں کی حمائت کرینگے۔بھوک ہڑتال میں کارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد اکبر پال،نائب صدرحاجی محمد صدیق صوفی،چیف آرگنائزر حاجی ںذیر احمد زرگر،شیخ باغ کارڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ تصدق حسین لاوئے، ضلع صدور امتیاز احمد بٹ،نصیر احمد،محمد اقبال گنائی،مختار احمد ماگرے،طاہر احمداعجاز احمد،سجاد احمد،گلزار احمد،غلام رسول کھرادی کے علاوہ غلام رسول چرار شریف،پپو سنگھ،مشتاق احمد پرے،قوام الدین شلوتی،جاوید احمد زرگر،غلام احمد آخون،گریز،مظفر احمد،اشفاق احمد،محمد اشرف سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں