گورئمنٹ ڈگری کالج پٹن کی جانب سے کالج احاطے میںبیداری مہم کا اہتمام
سرینگر /شبروز ملک //بھنگ جیسی منشیات کی کاشت کاری کے خاتمہ کیلئے گورئمنٹ ڈگری کالج پٹن کی جانب سے بدھ کو ایک مہم چلائی گئی جس دوران منشیات کے مکمل خاتمہ کیلئے لوگوں اور دیگر متعلقین سے تعاون کی اپیل کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق مہم کا انعقاد کالج کے آئی کیو اے سی اور این ای ایس یونٹس نے میونسپل کمیٹی پٹن کے اشتراک سے کالج احاطے میںکیا تھا جس میں کالج میں زیر تعلیم طلبہ کے علاوہ سیول و پولیس انتظامیہ نے بھی حصہ لیا ۔ اس مہم کا باقاعدہ افتتاح ایس ڈی پی او ظفر مہدی نے کیا۔جبکہ افتتاحی شین میں کالج پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) غلام جیلانی قریشی نے طلباءکو اس طرح کی مہم کے انعقاد ۔ اس کے فوائد کے بارے میں طلبہ کو آگاہ کیا اور اس پر روشنی ڈالی۔این ایس ایس پروگرام کے افسران ، پروفیسر سجاد سرور اور ڈاکٹر آسیہ نذیر نے طلباءکو منشیات کی لعنت سے دور رہنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طلباءکو چرس اور دیگر منشیات کے برے اثرات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ آسانی سے دستیاب اور سستی رہتی ہے لہذا اس کا خاتمہ کرنا لازمی ہے ۔ انہوں نے طلباءسے کہا کہ وہ اپنے گردونواح ، برادریوں اور قصبوں سے بھنگ کے خاتمے کا پیغام لے کر جائیں اور حکام سے اس سلسلے میں کارروائی کرنے کی درخواست بھی کی۔اس پروگرام کو ڈاکٹر امتیاز گل (سٹاف سیکرٹری جی ڈی سی پٹن نے کارڈنیٹ کیا تھا جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس قسم کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے جو ہر قسم کی سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔
