کوویڈ 19 کے چیلنجوں کے باوجود ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو بڑھانے کیلئے کوشش کی 139

بھارت افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کا خواہشمند// وزیر خارجہ

بین الاقوامی برادری کو بہتر ماحول قائم کرنے کی خاطر یکجا ہونا چاہئے
سرینگر//وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ افغانستان میں سنگین صورتحال کے پیش نظر بھارت ماضی کی طرح افغان عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس کام کو تیزی سے اور موثر طور پر یقینی بنانے کے لئے بھارت سمجھتا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو بہتر ماحول قائم کرنے کی خاطر یکجا ہونا چاہئے۔ایس این ایس کے مطابق افغانستان میں انسانی ہمدردی سے متعلق صورتحال پر اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سب سے بڑا چیلنج موثر لاجسٹکس کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے اِس بات کو اْجاگر کیا کہ یہی وجہ ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والوں کو افغانستان کے لئے بلا روکاوٹ اور براہ راست رسائی فراہم کی گئی ہے۔ ملک میں امدادی سازوسامان پہنچنے کے بعد دنیا کو فطری طور پر اِس بات کی بھی امید ہوگی کہ یہ سامان افغانستان کے تمام طبقوں میں بلا امتیاز تقسیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اِس طرح کی کوششوں کی نگرانی کرنے اور عطیہ دینے والوں کو یقین دہانی کرانے کی صلاحیت صرف اقوام متحدہ میں ہے۔ ایس این ایس کے مطابق ایس جئے شنکر نے کہا کہ بھارت، افغانستان کے مستقبل پر اقوام متحدہ کے مرکزی رول کی مسلسل حمایت کرتا ہے اور عالمی اتفاق رائے قائم کرنے اور متحدہ کارروائی کی ہمت افزائی کے لئے چھوٹے گروپوں سے زیادہ ایک کثیر جہتی پلیٹ فارم زیادہ موثر ہوگا۔ وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان لوگوں کیلئے بھارت کی امداد اور کوششیں ہمیشہ براہ راست اور بالواسطہ رہی ہیں۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ مجموعی طور پر بھارت نے افغانستان کے عوام کیلئے تین ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی، پانی کی سپلائی، سڑک، کنکٹی ویٹی، صحت دیکھ بھال، تعلیم، زراعت اور ہنرمندی کے فروغ کے لئے بھارت نے 500 سے زیادہ پروجیکٹوں پر کام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں