ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

مشیر بصیر خان نے جموںمیں 33/11کے وی سب سٹیشنوں کے جاری کاموں کا جائزہ لیا

   82 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

غیر قانونی کنکشنوں کو ہٹانے کیلئے مہم تیز کرنے کی ہدایت
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران اور ان کے منسلک وِنگوں کے ساتھ چھنی ہمت ، چوواڑی اور بجالتا جموں میں 33/11 کے وی سب سٹیشنوں کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس منصوبے کو آر اِی سی پی ڈی سی ایل بطور پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسی کے طور پر مرکزی معاونت والی سکیموں انٹگریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ سکیم( آئی پی ڈی ایس)،پردھان منتری ترقی پیکیج ( پی ایم ڈی پی)۔یو سرکل جموں کے تحت جمو پاور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے عملایاجارہاہے۔مشیر بصیر خان نے سب سٹیشنوں کے جاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کا دائرہ کار نئے 33/11 کے وی سب سٹیشنوں کی تعمیر ، اِضافی پاور ٹرانسفارمرکی تنصیب ، موجودہ پاور ٹرانسفارمروں کو بڑھانے کے علاوہ جموں سرکل کے 9قصبوںبشمول جموںایم سی ، جموں سی بی ، اَرنیا ، بشناہ ، آر ایس پورہ ، اکھنور ، گھو منہا سا، جوریاں اور اکھنو پر محیط تقسیم کے کاموں پر عمل درآمد کرتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس منصوبے میں 33/11 کی سطح پر 456.5 ایم وی اے اور ڈسٹری بیوشن کی سطح پر 202.6 ایم وی اے کی گنجائش شامل ہے ۔مشیر موصوف کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل اِنجینئر گرمیت سنگھ بھی تھے۔اُنہوںنے جاری کاموں کی موجودہ صورتحال کے بارے میںجانکاری دی۔مشیر موصوف نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ قصوروارصارفین کے خلاف مہم کو تیز کریں اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں اور ان کے غیر قانونی بجلی کنکشن ہٹائیں جو ان کے واجبات ادائیگی نہیں کرتے ہیں اور تمام غیر قانونی بجلی کنکشن چیک کرنے اور ہٹانے کے لئے باقاعدہ معائینہ بھی شروع کریں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے انہیں ان صارفین کے تمام غیر قانونی بجلی کنکشن ختم کرنے کی ہدایت دی جن کے واجبات 5لاکھ روپے سے زائد ہوچکے ہیں ۔اُنہوں نے اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ نادہندگان سے وصولی کے لئے تمام غیر قانونی مواد ضبط کیا جائے ۔اور طریقہ کے دوران حقیقی صارفین متاثر نہ ہوں۔مشیر موصوف نے کہا کہ مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت 33/11 کے وی کے نئے سب سٹیشنوں کی تکمیل کے بعد مقامی آبادی کو قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی اوربہتر وولٹیج سے فائدہ ہوگا۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کے سینئر اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ اس کے فوائد جلد اَز جلد علاقوںکے لوگوں تک پہنچ سکیں۔چیف اِنجینئر جے پی ڈی سی ایل اِی اَشونی سچدید، ایس ای جے پی ڈی سی ایل جموں راجندر گپتا چیف انجینئر پروجیکٹ وِنگ جموں منہر گپتا ،ایگزیکٹیو انجینئر جے پی ڈی سی ایل اشوک کمار چبر،ایگزیکٹیو انجینئرای ڈی۔ II گاندھی نگر جموں پی ڈی سنگھ، ایگزیکٹیو انجینئر اِی ڈی ۔Iپریڈ جموں سنجیو موہن دتہ ، تمام اے ای ایز ، ایس ٹی ڈی ۔II کے جے ایز اور پروجیکٹ وِنگ جموںبھی معائینے کے دوران مشیر موصوف کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.