82

اولمپئین اور پروفیشنلوں کی آئندہ پی جی ٹی آئی گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

وہ وقت دور نہیں جب جموںوکشمیر پرائم اِنٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا// سرمد حفیظ
سری نگر//عالمی شہریت یافتہ اولمپیئن اودیان مانے آنے والے جے اینڈ کے اوپن 2021ء گالف ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں جو کہ محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام پروفیشنل گالف ٹور آف اِنڈیا ( پی جی ٹی آئی )کے تعاون سے یہاں رائیل سپرنگس گالف کورس ( آر ایس جی سی)میں کل سے منعقد ہوگا۔اِس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے علاوہ جیوتی رندھاوا او رپی جی ٹی آئی آرڈر آف میرٹ لیڈر کرندیپ کو چرسمیت کچھ مشہور کھلاڑی شامل ہوں گے۔یہ اعلان آج ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر جی این ایتو ، سیکرٹری آر ایس جی سی بخشی جاوید اور پی جی ٹی آئی کے نمائندے اور دیگر قومی گالفروں نے شرکت کی۔ سرمد حفیظ نے اعلان کیا کہ اس پریمیئر گالف ٹورنامنٹ کے اِنعقاد سے جے اینڈ کے ایک پیغام دے رہا ہے کہ یہ دُنیا کے بہترین گولفنگ مقامات میں سے ایک ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب جموںوکشمیر پرائم اِنٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ مقامی لوگ بھی گولفنگ میں بین الاقوامی سطح پر نشان بنانے کے لئے تیار ہوں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کے قابل فٹ بالر پیدا کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کے لئے گالف اکیڈیمی قائم کرنے جارہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ یہاں کے گالفروں کو کھیل میں اَپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقعہ بھی فراہم کرے گا۔سیکرٹری نے پی جی ٹی آئی کا شکریہ اَدا کیا کہ اِس طرھ کے ایک پر وَقار ٹورنامنٹ کے لئے جموںوکشمیر کا اِنتخاب کیا ۔ اِس نے ٹورنامنٹ کے تمام سپانسروں بشمول ریڈیسن ، سکائی ویو ، ویز کڈو غیرہ کا شکر یہ اَدا کیا۔ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر پی جی ٹی آئی سمپت چاری نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا ایک اور اہم عنصر ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سرکاری ورلڈ ر ینکنگ پوائنٹس کے حساب سے شمار کیا جائے گا۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ جے اینڈ کے اوپن 2021 پی جی ٹی آئی کا سیزن کا تیسرا ٹورنامنٹ ہے جو کووِڈ وقفے کے پانچ ماہ بعد منعقد کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ 125 گالفروں کو راغب کرتاہے جس میں بین الاقوامی ، قومی اور مقامی دونوں کھلاڑی شامل ہوتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کل پرس 40لاکھ روپے ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جے اینڈ کے اوپن ، 2021 پی جی ٹی آئی کا سیزن کا تیسرا ٹورنامنٹ ہے جو کوویڈ وقفے کے 5 ماہ بعد منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ 125 گولفرز کو راغب کرتا ہے جس میں بین الاقوامی ، قومی اور مقامی دونوں کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل پرائزپرس 40 لاکھ روپے ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی دنیا کے مشہور گالف کورس آر ایس جی سی اس ماہ کی 15 سے 18 تاریخ کرے گی ۔ دیگر سرکاری شراکت داروں میں آر ایس جی سی ،اِنکریڈیبل انڈیا اور جے اینڈ کے گالف ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں