84

رام منشی باغ میں سنسنی

سرینگر// رام منشی باغ سرینگر میں قا ئم فورسز کے ایک کیمپ میں ہفتہ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب یہاں سی آر پی ایف اہلکارنے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی۔نمائندےکے مطابق رام منشی باغ علاقہ میں قائم ایف کمپنی79 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ میں تعینات پرکھا سکھ دیوساکنہ تلنگانہ نے ہفتہ کی علی الصبح اپنے کیمپ میں دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فوجی اہلکار کو بادامی باغ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ سی آ رپی ایف ترجمان اہلکار کے خودکشی کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فوجی جوان نے خودکشی کا قدم کیوں اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد مہلوک فوجی اہلکار کی لاش اس کے آبائی گھر بھیجی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں