81

ڈاکٹر عزیز حاجنی کے انتقال پر کاروانِ شعرائے اردو کا اظہار تعزیت

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں

کاروانِ شعرائے اردو (جموں و کشمیر) کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سابقہ سیکرٹری کلچرل اکادمی اور وادی کے نامور ادیب’ شاعر’ نقاد اور معروف علمی و ادبی شخصیت جناب ڈاکٹر عبدالعزیز پرے(عزیز حاجنی )کے انتقال پُر ملال پر مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ دُکھ کی اس گھڑی میں اراکینِ کاروان نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کاروانِ شعرائے اردو کی اعلٰی قیادت نے کہا کہ مرحوم انتہائی نیک دل اور ملنسار تھے اور ان کے انتقال کی وجہ سے جو علمی اور ادبی خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا قدرِ ناممکن ہے۔اجلاس میں مرحوم کے علمی اور ادبی کارناموں کو بہت سراہا گیا۔اجلاس کے اختتام پر اجتماعی فاتحہ خوانی کے بعد دعا کی گئی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین

منجانب
میڈیا سیکریٹری
کاروانِ شعرائے اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں