کوروناوائرس کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے سرکاری سطح پر اقدامات 76

کوروناوائرس کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے سرکاری سطح پر اقدامات

وادی میں آکیسجن پیدواری کی صلاحیت کو 60ہزار لیٹر فی منٹ تک بڑھایا گیا

سرینگر/13 ستمبر /وادی کشمیر میںکوروناوائرس کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے سرکاری سطح پر تیاریاں کی جارہی ہے جبکہ وادی بھر میں آکسیجن کی پیدوار میں بھی اضافہ گیا ہے ۔ اس وقت وادی میں 60ہزار 391لیٹر فی منٹ کی صلاحیت ہے جبکہ یہ پہلے 18ہزار کے قریب تھی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کورناوائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے حوالے سے سرکاری سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ خاص کر وادی کے ہسپتالوں میں اضافی آکیسجن پیدواری صلاحیت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ڈویژنل کمشنر کشمیر پنڈورانگ پولے کی صدار میں بھی ایک میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی میں 12آکسیجن پلانٹوں کے بارے میں بتایا گیا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے پی ایم کیرس فنڈ کے تحت حاصل کئے گئے ہیں ۔ان آکسیجن پلانٹوں میں جہاں نصب کیا جاچکا ہے ان میں جے ایل این ایم رعناواری ہسپتال ، دی ایچ گاندربل، ڈی ایچ پلوامہ، ڈی ایچ کولگام، ڈی ایچ کپوارہ، ڈی ایچ بانڈی پورہ ، جی ایم سی اننت ناگ ، جی ایم سی بارہمولہ ، ایس ڈی ایچ ماگام ، سی ڈی ہسپتال اور ڈی آر ڈی او کھنموہ شامل ہیں جہاں پر یہ 12آکسیجن جنریشن پلانٹ نصب کے گئے ہیں جس سے وادی کشمیر میں آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت 11250بڑھ گئی ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ کی پہلی لہر سے قبل وادی کشمیر میں آکسیجن پیدوار ی صلاحیت 12466ایل ایم پی اور یہ اب 60391لیٹر فی منٹ تک پہنچ گیا ہے ۔ جن میںسکمز صورہ اور سکمزبمنہ میں 5480، جی ایم سی سرینگر میں 4530اور محکمہ صحت کے 10اسپتالوں میں 7900لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پیدا ہوتا ہے۔ سکمز صورہ اور جے وی سی بمنہ میں 5480لیٹر فی منٹ سے آکسیجن پیدا ہوتا ہے اور اس سے 835بیماروں کو متواتر طور پر 24گھنٹے آکسیجن فراہم کیا جاسکتا ہے۔جے وی سی ہسپتال میں 750لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن فراہم کرنے والے 2پلانٹ موجود ہیں، جن سے مجموعی طور پر 1500لیٹر آکسیجن فراہم کیا جاسکتا ہے۔جن سے مشکل سے ہی 85بستروں کو آکسیجن فراہم کیا جاسکتا ہے۔جی ایم سی سرینگر کے زیر نگرانی کام کرنے والے 3اسپتالوں صدر اسپتال ، سی ڈی اسپتال اور کشمیر ویلی نرسنگ ہوم میں 4530لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پیدا ہوتا ہے۔ صدر اسپتال سرینگر میں 3پلانٹوں سے 2600لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پیدا ہوتی ہے اور یہ 300بستروں کو 24گھنٹے آکسیجن فراہم کرنے کیلئے کافی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور آکسیجن پلانٹ کی تنصیب جاری ہے اور آئندہ دنوںمیں مزید 1500لیٹر فی منٹ کی صلاحیت کا اضافہ ہوگا۔ سی ڈی اسپتال میں قائم دو آکسیجن پلانٹوں سے مجموعی طور پر 930لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پیدا ہوتا ہے جبکہ یہاں بھی مزید 1500لیٹر فی منٹ آکسیجن پیدا کرنے والے تیسرے پلانٹ پر کام جاری ہے۔ سی ڈی اسپتال میں 85بستروں کو آکسیجن فراہم کیا جاتا ہے۔ کشمیر ویلی نرسنگ ہوم میں حالیہ دنوں 1000لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پیدا کرنے والے ایک پلانٹ کی تنصیب مکمل ہوئی ہے جبکہ یہاں صرف 50بستروں کی صلاحیت موجود ہے۔ محکمہ صحت کے زیر نگرام کام کرنے والے 10ضلع اسپتالوں میں 7900لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پیدا ہوتا ہے اور آکسیجن کی اس مقدار سے 2000بستروں پر موجود مریضوں کو 24گھنٹے آکسیجن فراہم کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ صحت کے جن ضلع اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ موجود ہیں ان میں رعناواری اسپتال 1300لیٹر فی منٹ، ضلع اسپتال کولگام 1500لیٹر فی منٹ، ضلع اسپتال پلوامہ میں 1300لیٹر فی منٹ، سب ضلع اسپتال سوپور 1000، سب ضلع اسپتال کپوارہ میں1000، بانڈی پورہ میں 1000لیٹر فی منٹ اور دیگر اسپتال شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں