15ستمبر میں کام میں سرعت لائے بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائیگی /چیف سیکریٹری
سرینگر11/ستمبر/ترقیاتی کاموں کوپائے تکمیل تک پہنچانے میں سست رفتاری سے کام جاری رکھنے پر جموںو کشمیرکے چیف سیکریٹری نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے دیہی ترقی محکمہ کوتین لاکھ روپے کے کاموںکو15ستمبر سے رفتاردینے کی ڈیٹ لائن قرار دیتے ہوئے کہاکہ جو بھی افسران اس مدت تک کام شروع کرانے میں غیرسنجیدگی کامظاہراہ کرینگے انہیں اے پی ا ٓر میں ڈالاجائیگاا ور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیرکے چیف سیکریٹری نے بی ڈی سی اور پنچایتوں کے تحت ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری سے کام جاری رکھنے پرناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ 15ستمبر کی ڈیٹ لائن مکمل کرنے کی ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کرے جن سے ترقیاتی کاموں کووقت مقررہ کے اندر اندر مکمل کرنے میں آسانی ہوسکے ۔جموںو کشمیر سرکار نے تین لاکھ روپے تک کے ٹینڈر پنچایتوں کوخود اجراء کرنے اور اس سلسلے میں قوائدوضوابط کے تحت اقدامات اٹھانے کئی تلقین کی تھی تاہم رولرڈیولپمنٹ افسران کی جانب سے جموں وکشمیرسرکار کی طرف سے صادرکئے گئے احکامات پرسنجیدگی سے عمل نہ کرنے کے باعث تین لاکھ روپے تک کے تیندر نہ تو اجراء کئے گئے اور نہ ہی ترقیاتی کاموں کورفتار فراہم کی جاسکے ۔پنچایتوں کویہ اختیاردیاگیاہے کہ وہ تین لاکھ روپے تک کے ٹینڈر اجراء کرکے مقامی نوجوانوں کوروز گار فراہم کرے تا ہم اس سلسلے میں ٹینڈر داخل کرنے والوں کے لئے پین کارڈ آردھارکارڈ ڈومیسائل سٹفکیٹ اور دوسرے دستاویزات کولازمی قرار دیاگیاتھا رولرڈیولپمنٹ محکمہ کے مطابق ان کے پاس انجینئروںکی کمی ہے جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کورفتاردینے میں مشکلوں کاسامناکرن اپڑ رہاہے تاہم جموں کشمیرانتظامیہ نے اب رولرڈیولپمنٹ محکمہ کوہدایت کی کہ ریٹائرڈانجینئروں کوکنٹریکچول بنیادوں پر اپنی خدمات بہم پہنچانے کے لئے استعمال میں لایاجائے تا کہ پروجیکٹوں کووقت پرمکمل یاجاسکے اور ترقیاتی کام جلدسے جلدمکمل ہوسکے ۔چیف سیکریٹری نے 15ستمبرکی ڈیڈ لائن مقررکرتے ہوئے کہا کہ جوافسران اس مدت تک بہترکارکردگی کامظاہراہ کرنے میں ناکام ثابت ہونگے ان کانام اے پی ا ٓر میں ڈال کران کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔
