52

جنوبی کشمیر میں بجلی کٹوتی شروع ، صارفین برہم

سرینگر/11ستمبر/جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں خفیہ بجلی کٹوتی شیڈول شروع کرنے پر صارفین نے محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سردیوں کا موسم بہت دور ہے اور اگر آج ہی سے بجلی کٹوتی شروع کی گئی تو دسمبر جنوری میں کیا حال ہوگا۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں جہاں پہلے سے ہی بجلی کی صورتحال ابتر بنی ہوئی تھی وہیں موسم سرما کی آمد سے پہلے ہی مختلف علاقوں میں خفیہ بجلی کٹوتی شیڈول پر عمل کرتے ہوئے محکمہ نے دن میں گھنٹو ں بجلی بند رکھنے کا عمل شروع کیا ہے ۔ خاص کر میٹر والے مختلف علاقوں میں بجلی کی کٹوتی شروع کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جنوبی ضلع اننت ناگ ، پلوامہ ، شوپیان اور دیگر علاقوں میں بجلی کٹوتی کا عمل گذشتہ پندرہ دنوں سے جاری ہے ۔بجلی کٹوتی شروع کرنے پر صارفین نے محکمہ بجلی کے خلاف اپنی شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج سے ہی بجلی کٹوتی چالو کی گئی تو آگے ماہ دسمبر ، جنوری اور فروری میں بجلی کا کیا حال ہوگا ۔ انہوںنے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام اور رخاص کر لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے خفیہ شیڈول کو فوری طور پر بند کرانے کیلئے مداخلت کریں تاکہ لوگوں کی درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔ انہوںنے بتایا کہ ابھی ان علاقوں میں پہلے ہی صارفین کو بجلی کٹوتی سے پہلے ہی پریشانیوں کا سامنا ہے اور اب جبکہ موسم سرما شروع ہونے والا تو بجلی کٹوتی شیڈول شروع کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صارفین سے بالکل نا انصافی ہے اور اس طرح کے عمل پر روک لگانی چاہئے تاکہ صارفین کو کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں