62

کشمیر میں ایک روز بعد ٹرین سروس بحال

سرینگر11ستمبر //وادی کشمیر میں ہفتے کو ایک دن بعد ٹرین سروس بحال ہوگئی۔بتادیں کہ حکام نے وادی میں جمعے کے روز ریل سروس کو احتیاطی طور پر بند رکھا تھا۔ادھر وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر بھی ہفتے کو ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔ایک ریلوے عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ وادی میں ہفتے کے روز ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وادی کے تمام ٹریکوں پر ہفتے کی صبح سے ہی ریل گاڑیوں نے دوبارہ چلنا شروع کیا۔یاد رہے کہ قبل ازیں یکم ستمبر کی شام سینئر حریت لیڈر سید علی گیلانی کے انتقال کے پیش نظر وادی میں پانچ دنوں تک ریل سروس کو بنا بر احتیاط بند رکھا گیا تھا۔وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر بھی ہفتے کو ایک دن بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔اس شاہراہ پر جمعے کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی آوا جاہی کو بند کر دیا گیا تھا۔ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ شاہراہ پر آج ٹریفک بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ہفتے کے روز گاڑیوں کو صبح چھ بجے سے گیارہ بجے تک کرگل سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں لداخ جانے والی گاڑیوں کو سونہ مرگ سے چلنے کی اجازت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لداخ اور جموں و کشمیر انتظامیوں نے اس شاہراہ کو ہفتے کے ہر جمعے کو مرمتی کام جاری رکھنے کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔(یو این آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں