90

جموں سڑک حادثہ، نو زائد بچی سمیت چار کی موت

جموں11ستمبر // جموں کے میرن صاحب علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک نو زائد بچے سمیت چار افراد کی موت جبکہ چار دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے میرن صاحب علاقے میں ڈاک بنگلے کے نزدیک جمعے کی شام ایک ماروتی کار سڑک سے لڑھک کر ایک گہری ندی میں جا گری۔انہوں نے بتایا کہ اس ماروتی کار میں ڈرائیور گنیش کمار ساکن بہادر پور ارینہ سمیت آٹھ افراد سوار تھے۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جائے واردات سے 60 سالہ کیول کنچانہ اور اس کی اہلیہ سرجیت کماری کی لاشوں کو بر آمد کیا گیا ہے اور بعد میں دو ماہ کی بچی پرنشی دختر کمل جیت کی لاش بھی بر آمد کی گئی جبکہ اس کی دو سالہ بہن منشی ابھی بھی لاپتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جائے موقع سے چار افراد کو بچالیا گیا جن میں گنیش کمار اس کی اہلیہ کنچنہ، مینو کماری زوجہ کمال کمار اور ان کا بیٹا سوشانت شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔(یو این آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں