65

ملک میں کورونا کے 35 ہزار نئے کیسز

مرنے والوں کی تعداد 442009ہوگئی ہے

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے35 ہزار نئے کیسزدرج کئے گئے، جبکہ 37.5ہزارسے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی۔ ملک میں جمعرات کو 67لاکھ 58ہزار 491افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائیاور اب تک 72کروڑ 37لاکھ 84ہزار 586افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 34973نئے کیسزسامنے آنیساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3کروڑ 31لاکھ 74ہزار 904ہو گئی ہے۔ اس دوران 37ہزار 681مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 23لاکھ 42ہزار 299ہو گئی ہے۔اس دوران ایکٹو کیسز 2968کم ہو کر تین لاکھ 90ہزار 646رہ گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 260مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 442009ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.18فیصد ، جبکہ شفایابی کی شرح 97.49فیصد اور شرح اموات 1.33فیصد ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 55کم ہو کر 51364رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6308491ہوگئی ہے ، جبکہ 55مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138017ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں