ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

جموں وکشمیر کاسٹیٹ ہڈخصوصی درجہ بحال کرنا لوگوں کاحق ہے

   72 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

سرکاری اداروں میں 45ہزاراسامیوں کوپرُکرانے میں سرکار غیرسنجیدگی کامظاہراہ کررہی ہیں

الیکشن میں شرکت کرنے کافیصلہ عوام پرچھوڑ دیناچاہئے/الطاف بخاری

سرینگر//سٹیٹ ہڈ بحال کرنے سے پہلے اسمبلی الیکشن میں شرکت کرنے یانہ کرنے کافیصلہ عوام پرچھوڑنے کاعندیہ دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ لوگوں کے مشکلات کودیکھ کراسمبلی الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔پیپلز الائنس لوگوں کو ایک اور فریب دے کراستحصال کرنے کی راہ پرگامزن ہے تاہم جموںو کشمیرکاعوام اب بیدارہوچکاہے وہ کسی کواستحصال فراہم کرنے کاموقع فراہم نہیں کریگا ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیرکاسٹیٹ ہڈ 370-35Aجموں وکشمیرکے لوگوں کاحق قرار دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ الطاب بخاری نے کہا کہ پیپلز الائنس نے پہلے پنچایت بی ڈی سی الیکشن کابائیکاٹ کرنے کااعلان کرتے ہوئے اپنے امیدواروںکومیدان میں اتارا اوراس وقت لوگوں کویہ بتایاگیاکہ جموں وکشمیرکاخصوصی درجہ جب تک نہ بحال کیاجائے تب تک کسی بھی الیکشن میں شرکت نہیں کی جائیگی اور آج پیپلزالائنس کے لیڈران اسمبلی الیکشن میںشرکت کرنے کے بیا ن دے کرجموںو کشمیرکا خصوصی دجہ واپس لینے کے لئے جدو جہد کرنے کابھی یقین دلاتے ہے جواس بات کی عکاسی ہے کہ لوگوں کے جزبات اُبھار کراقتدر کی مسنند پرجلوئے افروزہوکرانہی لوگوںکااستحصال کرنے کابہانہ تلاش کیاجارہا ہے ۔اپنی پارٹی کے سربرہان نے کہاکہ ایسے لیڈروںکواقتدار کے بغیر نہ تو نیند آرہی ہے اور نہ کھاناہضم ہورہاہے اوروہ لوگوں کوجزباتی نعروں میں اُلجھاکراپنااُلوسیدھاکرناچاہتے ہیں۔سٹیٹ ہڈ بحال کرنے سے پہلے الیکشن میں شرکت کرنے یانہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ جہاں تک لوگوں کے مشکلات کاتعلق ہے اسمبلی الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم سٹیٹ ہڈبحال کرنے سے پہلے الیکشن میں شرکت کرنے یانہ کرنے کااختیار عوام کوحاصل ہے۔ اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جموں وکشمیرکے لوگوں کایہ حق ہے کہ وہ 370اور 35Aبحال کرنے کامطالبہ کرے اور ملک کے سب سے بڑے قانونی ادارے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ آ ف انڈیاکویہ حق حاصل ہے کہ وہ جموںو کشمیرکاخصوصی درجہ بحال کرے ۔انہوںنے کہا کہ اپنی پارٹی لوگوں کوفریب دینے کی حامل نہیں ہے بلکہ سچائی ان کے سامنے رکھ کرعوام کوراحت پہنچانے کے اپنے ایجنڈے پرگامزن ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.