ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

کانگریس کبھی اقتدار کی بھوکی نہیں رہی ہے//غلام نبی آزاد

   117 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

حد بندی کمشن کا عبوری رپورٹ دیوانے کا خواب ،لوگوں میں اضطراب اور انتشار کمشن کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کرکے حتمی رپورٹ ایسی ہوجموںو کشمیرکے لوگوں کوقابل قبول ہو/غلام نبی آزاد

دربار مو کو ختم کرنے سے جموں صوبہ کے تاجر بیکار ہو گئے ہیں

جموں//کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہم کبھی اقتدارکے بھوکے نہیں رہے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کر کے آگے بڑھے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو کام میں نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جموں وکشمیر میں ڈھائی برسوں میں کیا موجودہ سرکار سات برسوں میں اس کا عشر عشیر بھی نہیں کر سکی ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے ترقی کے متعلق جو کچھ ہم اخباروں اور ٹیلی ویڑن پر پڑھتے سنتے ہیں زمینی سطح پر وہ کہیں نظر نہیں آ رہا ہے۔غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور دیگر سینیئر پارٹی لیڈران بھی وجود تھے۔انہوں نے کہاہم (کانگریس پارٹی والے) کبھی اقتدار کے بھوکے نہیں رہے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کر کے آگے بڑھے ہیں ہماری پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہے ہم نے بلا لحاظ مذہب، ذات پات لوگوں کی خدمت کی ہے اور یہی کانگریس پارٹی ہے۔مسٹر آزاد نے کہا کہ میں نے جو کام ڈھائی برسوں میں کیا موجودہ حکومت وہ کام سات برسوں میں بھی نہیں کر سکی۔انہوں نے کہاسات برسوں کے دوران یہاں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی میں جب آج یہاں گاندھی نگر سے آ رہا تھا تو راستے میں ایک بورڈ دیکھا جس پر لکھا تھاسمارٹ سٹی جموں میں یہ بورڈ پڑھ ہی رہا تھا کہ میری گاڑی کے پہیے ایک گڑھے میں چل گئے جو اسی بورڈ کے نزدیک تھا۔ان کا کہنا تھااخباروں، ٹیلی ویڑن پر ہم جموں و کشمیر کی ترقی کے بارے میں بہت پڑھتے سنتے ہیں لیکن کوئی میڈیا یا حکمران جماعت کا لیڈر مجھے دکھائے کہ کہاں کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہامیں نے اپنے ڈھائی برسوں میں سپر سپیشلٹی ہسپتال، گالف کلب، ڈینٹل کالج، یاتریوں کے لئے صرف تین ماہ میں یاتری نواس بنائے، اس کے علاوہ بھی بہت تعمیراتی کام کئے جو مجھے زبانی یاد نہیں ہیں۔موصوف کانگریس لیڈر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دربار مو کی روایت کو بھی ختم کیا جس سے جموں کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس روایت سے کشمیر کے بجائے جموں کو زیادہ فائدہ تھا اور یہ روایت پنڈت نہرو یا اندرا گاندھی نے نہیں بلکہ مہاراجہ ہری سنگھ نے سال 1925میں شروع کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ آج جموں میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بشمول بجلی اور پانی کی قلت کا سامنا ہے۔جموں کے لوگوں کی تعریفیں کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ جموں میں جموں و کشمیر اور لداخ کے بائیس اضلاع کے لوگوں کے گھر ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ برداشت کرنے کی کس حد تک طاقت رکھتے ہیں۔یو این آئی

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.