73

آلوچی باغ میں کرنٹ لگنے سے ترکھان فوت

چاڈورہ میں فوجی اہلکاراورکولگام میں طالب علم فوت

سری نگر//آلوچی باغ سرینگر میںکرنٹ لگنے سے ایک ترکھان لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ ادھر چاڈورہ میںسشسترسیما بل (ایس ایس بی) کا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا جبکہ بچرو کولگام میں19سالہ طالب علم کی لاش پراسرار حالت میں پائی گئی ۔کے این ایس کے مطابق آلوچی باغ میں 27سالہ اشفاق احمد تیلی اور دوسرا شہری کام کررہے تھے جس کے دوران دونوں کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔ دونوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اشفاق تیلی انتقال کرگیا۔ اس دوران جمعہ کی صبح وسطی کشمیر کے بڈگام میں ناگام چاڈورہ میں 14بٹالین ایس ایس بی کا اہلکار میتن رام ڈیوٹی پر تعینات تھا جس کے دوران اسے سینے میں درد کی شکایت ہوئی اور بیہوش ہوکر گر پڑا۔ مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا۔ مذکورہ اہلکار کی لاش کو قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد فتح پور بہار بھیج دی گئی۔ دریں اثنا 19سالہ عبدالباری میر ولد اعجاز احمد میر ساکنہ بچرو کی لاش پُراسرار حالات میں سکول کے نزدیک پائی گئی۔ مذکورہ نوجوان بی اے کا طالب علم تھا۔ اس دوران پولیس نے دفعہ174سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں