ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے بارہمولہ میں آر ایل ایم کی پیش رفت کا جائزہ لیا

   131 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

افسران ضلع کے ایس ایچ جی کے درمیان پی ایم ایف ایم اِی سکیم کے بارے میں بیداری پیدا کریں
سری نگر//مشن ڈائریکٹر جموںوکشمیر رورل لائیو لی ہڈس مشن ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے آج ضلع بارہمولہ میں مشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے جے کے آر ایل ایم ( اُمید ) کے اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر رِیاض احمد بیگ ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ان( ڈی پی ایم ) ، بلاک پروگرام منیجران ( بی پی ایم ) ، ضلع بارہمولہ کے ایم آئی ایس اسسٹنٹ اور مشن کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ جی کو بینک شاخوں سے جوڑنے کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے کہا تاکہ ایس ایچ جی کو کریڈٹ کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔بی پی ایم کو ہدایت دی گئی کہ وہ اَپنے اَپنے بلاکوں میں کمیونٹی بیسڈ ریسورس میکانزم( سی بی آر ایم ) کمیٹیوں کو مستحکم کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ سی بی آر ایم کمیٹیاں قرضوں کی ضروریات ، کریڈٹ لنکیج او رادائیگیوں کی میں مزید سہولیت فراہم کریں گی۔اُنہوں نے بی پی ایم پر مزید زور دیا کہ وہ ان علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں بنیادی ڈھانچے اور مارکیٹنگ سپورٹ کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے ایس ایچ جی کے درمیان پی ایم ایف ایم اِی سکیم کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور اَفسران کو مزید خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی تاکہ سکیم کے بارے میں معلومات تمام ممبران تک پہنچے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں دستکاری محکمہ میں رجسٹرڈ ایس ایچ جی ارکان کو کریڈٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایس ایچ جی کے اَرکان کو کاریگر کریڈٹ کارڈ سکیم کے تحت اِندراج کیا جائے گا۔ضلع میں بلاکوں کی پیش رفت کے بارے میں میٹنگ کا جانکاری دیتے ہوئے اَفسران نے آگاہ کیا کہ 49341 دیہی خواتین کو 6028 ایس ایچ جیز میں شامل کیا گیا ہے اور 24.42 کروڑ روپے کی رقم مشن سے سرمایہ کاری کے طورپر ایس ایچ جیز کو واگزار کی گئی ہے۔میٹنگ کو مزید جانکاری دی ئی کہ بینکروں او رایس ایچ جی ممبر کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے ضلع میں مالیاتی خواندگی کیمپ اور ورکشاپ بھی منعقد کی گئیں۔ اِس کے علاوہ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ایس ایچ جی کو بینکوں کے ساتھ 141.97 کروڑ روپے کا کریڈٹ دیا گیا ہے ۔ ایس ایچ جی کے ارکان نے مختلف معیشتوں جیسے مشروم کاشت ، مویشیوں کی پرورش ، دستکاری ، باغبانی میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ یہ بھی مزید بتایاگیا کہ کنورجنس کے تحت دیگر لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اشتراک سے زندگی کے مختلف اقدامات کا میابی سے شروع کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.