48

چیف سیکرٹری نے سیاحتی اِشتہاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا

تین ماہ کے سیاحتی میلوں میں 75 نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کی ہدایت
سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ایک منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی تاکہ محکمہ سیاحت کی جانب سے نئے سیاحتی مقامات کو اُجاگر کرنے اور اُنہیں فروغ دینے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا جائز ہ لیا جائے۔میٹنگ میں اِنتظامی سیکرٹری محکمہ سیاحت ،ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی او رمحکمہ کے متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ محکمہ سیاحت مقامی او ربیرو ن ملکی سیاحو ںکو یوٹی کی طرف راغب کرنے کے لئے مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہا ہے ۔ حال ہی میں جموں وکشمیر میں سیاحت سے متعلق تقریبات ، سرگرمیوں اور سیاحتی منزلوں کو فروغ دینے کے لئے ملک کے بڑے شہروں میں کئی روڈ شو زمنعقد کئے گئے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے ایک حصے کے طور پر محکمہ اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتے میں ایک تقریب کا اہتمام کرے گا جس میں حافظ نغمے،کلام خسرو ، کلام بابا فرید،قوالی ، بائو ل صوفی لوک ، درویش صوفی رقص اور ہزری کتھک کے علاوہ تصوف پر اَدبی سمینار او رمقامی فنون ، خطاطی او رصوفی روایات کی نمائش شامل ہوگا۔محکمہ سیاحتی فیسٹولوںجیسے سونہ مرگ خزاں فیسٹول ، پہلگام وِنٹرفیسٹول ، کھڈینار کلچرل فیسٹول، گلمرگ سنو فیسٹول ،بسوہلی آرٹ فیسٹول ، ماتا ویشنودیوی سنگیت سمیلن ، کشتواڑ زعفران توڑنے کا فیسٹول اور سچیت گڈھ سیما درشن فیسٹولوں کو بھی فروغ دے گا۔اِسی طرح خزاں او رہائوس بوٹ فیسٹول ، زعفرانی فیسٹول ، کرسمس او رنئے سال فیسٹول اور کشمیر میںمقیم مقامات کو فروغ دینے کے لئے سرمائی کارنیول کا اہتمام کیا جائے گا۔دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے یہ کہاگیا کہ جموں وکشمیر میں شناخت شدہ دیہی سرکٹس بشمول گلمرگ میں ہوکرسر ۔ پریہاس پورہ ۔ گوہان ،کپواڑہ میں وڈر بالا، نوگام ماور ۔ لولا ب ، بڈگام میں چرارِ شریف۔ دودھ پتھری ۔ یوسمرگ اور بانڈی پورہ میں سدر کوٹ پائین۔ وٹلب میںمخصوص سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے محکمہ سیاحت سے کہا کہ وہ 75نئی سیاحتی جگہوں کو فروغ دیں تاکہ جامع سہولیات کو مربوط انداز میں ترقی دے کر تفریحی سرگرمیوں ، ضیافتیں اور بیت الخلاء کی مناسب فراہمی ہو ۔ محکمہ سے کہا گیا کہ وہ نومبر سے جنوری تک تین ماہ کے سیاحتی میلے کا اہتمام نئے سیاحتی مقامات اور جگہوں پر کرے۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ مزید ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر کے ثقافتی او رتعمیراتی ورثے کو محفوظ ، بحال او رفروغ دے ۔اُنہوں نے محکمہ سے کہا کہ وہ ٹریکنگ مہمات، مائونٹین بائیک مہم جوئی اور شناخت شدہ مقامات کے بارے میں بیداری پیداکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں