کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے میں پہاڑوں کا کلیدی رول ،نوجوانوں کیلئے روز گار کے مزید دروازے کھولیں گے 63

افغانستان میں پاکستان کے خلاف احتجاج پرکوئی حیرانگی نہیں/فاروق خان

سرینگر08/ستمبر/افغانستان میں پاکستان کے خلاف احتجاج پر حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر لیفٹننٹ گورنر کے مشیر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی حمایت کی ہے اور افغانستان کے شہری پاکستان سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں جموں وکشمیرکی مجموعی صورتحال کواطمنان بخش قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کسی کوبھی امن امان میں رخنہ ڈالنے لوگوں کے جان ومال کونقصان پہنچانے اور لوگوںکویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی سرکارعوام کے مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے اداروں کومتحرک بنانے میں کوئی بھی کسرباقی نہیں چھوڑ رہی ہے ۔اے پی آئی کے مطابق جموں وکشمیر لیفٹننٹ گورنر کے مشیرنے ادھمپور میں منعقد کی کئی ایک تقریب کے حاشئے پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف احتجاج درج کرنا اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کبھی بھی بہترتعلقات کاخواہشمند نہیں رہاہے اور پاکستان نے دہشت گردی کی حمایت کی ہے یہی وجہ ہے کہ افغانستان میں طالبان کی آمداورافغانستان پرکنٹرول کرنے کے بعدافغان شہریوں نے پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور دنیاکویہ بتانے کی کوشش کی کہ افغانستان میں انہیں پاکستان کی مداخلت ناقابل قبول ہے ۔ لیفتنٹ گورنر کے مشیر نے کہا کہ ملک پاکستان کی جانب سے تھوپی گئی درپردہ جنگ کاسامناکررہاہے اور پاکستان کی جانب سے جموں وکشمیرمیں عسکریت کومضبوط کرنے امن میں رخنہ ڈالنے لوگوںکویرغمال بنانے خوف ودہشت پھیلانے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیاجارہاہے ۔لیفننٹ گورنر کے مشیرنے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پرجہاں ملک کی نظریں ٹکی ہوئی ہے وہی جموں وکشمیرمیں نہ تو کسی کوامن میں رخنۃڈالنے تعمیر وترقی کی کاموں کونقصان پہنچانے یالوگوں کویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرسرکار لوگوں کوراحت پہنچانے ترقیاتی منصوبوںکاوقت پرپائے تکمیل تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے جہاں اداروں کوجواب دہ بنایاگیاہے وہی عام لوگوں کوراحت پہنچانے کی بر پور کوشش عمل میں لائی جارہی ہے ۔لیفتنٹ گورنر کے مشیرنے جموں وکشمیرکی صورتحال کواطمنان بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ حالت تیزی کے ساتھ بدلررہے ہے اور جموںو کشمیرکے لوگ کھرے اور کھوٹے کی تمیز کرنا سیکھ چکے ہیں اور ان تمام قوتوں کابر پورمقابلہ کررہے ہیں جوانہیں فریب میں مبتلاکرکے ان کااستحصال کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں