85

جعلی ہتھیاروں کی لائسنیں :راجوری کے 18پرائیویٹ سیکورٹی کے نوجوان گرفتار

سرینگر08/ستمبر/جعلی لائسنیں کے الزام میں کیرالہ پولیس نے راجوری کے 18پرائیویٹ سیکورٹی گارڈس کی گرفتاریاں عمل میں لائی کیرالہ پولیس کاجموںو کشمیرپولیس کے ساتھ رابطہ جلدہی کیرالہ پولیس کی خصوصی ٹیم راجوری پہن چرہی ہے تاکہ جعلی لائنس کئے اس راکٹ میںملوث افراد کوبے نقاب کرکے انہیں قانون کے کٹہارے میںکھڑا کیاجائے ۔اے پی آ ئی کے مطابق ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پولیس نے پہلے مرحلے میںپانچ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈوں کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی جب ان پرائیویٹ سیکورٹی گارڈس سے پولیس نے جعلی لائسنیں بر آمد کی۔ مزکورہ پانچ سیکورٹی گارڈوں کی گرفتاری کے بعد کیرالہ پولیس نے ان سے پوچھ تاچھ کی اور مزکورہ سیکورٹی گارڈ کی 13 گرفتاریاں عمل میں لاکرمزکورہ 16سیکورٹی گارڈس سے بارہ بو رکی 18رائفلیں ایک سو گولیوںکے راونڈبرآمد کی ۔ملک کی جنوبی کیرالہ ریاست میں 18پرائیویٹ سیکورٹی گارڈس کی گرفتاری عمل میں لانے کے اس معاملے نے نیاموڈلے لیاجب ان سے اسلحہ کی جعلی لائسنیں برآمد کی گئی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ملک کی مختلف ریاستوں میں ان ہی نوجوان کوپرائیویٹ سیکورٹی فراہم کئے جاتے جن کے پاس اسلحہ کی لائسن ہو۔کیرالہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم عنقریب راجوری پہن چرہی ہے جہاں وہ جموں کشمیرپولیس کے ساتھ مل کراس معاملے کی تحقیقات کریگی اور ملک میں جعلی اسلحہ کی لائسنیں فروخت کرنے کی اس نیٹ ورک کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریگی ۔واضح رہے کہ جموںو کشمیرمیں غیرقانونی طریقے سے لائسنیں اجراء کرنے کامعاملہ 2009سے زیرتحقیقات ہے ا گزشتہ دنوں سی بی آ ئی نے کئی ڈپٹی کمشنروں سے بھی نہ صرف پوچھ تاچھ کی بلکہ ان کے سرکاری وذاتی مکانوں کوٹھیوں پرچھاپے بھی ڈالے تلاشی کارروائی عمل میں لائی اور ان سے پوچھ تاچھ بھی کی ۔پولیس ذررائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ کیرالہ میں ان نوجوان کوگرفتار کیاگیاہے جووہاں پرائیوٹ سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے اور ان سے جعلی اسلحہ کی لائسنیں برآمد کی گئی ہے جموںو کشمیرپولیس کے مطابق کیرالہ پولیس کی ایک اعلیٰ سطح ٹیم مزیدتحقیقا ت کیلئے آنے والے 24گھنٹوں کے دوران راجوری واردہوگی جہاں وہ جموںو کشمیر پولیس کے ساتھ ملکرتحقیقات کومزید آگے بڑھائے گی۔ پولیس کے مطابق مزیدگرفتاریوں کوخارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں