60

نیشنل کانفرنس کے صدر طالبان کے کس ماڈ ل کی حمایت اور کس کی مخالفت کرتے ہے /ڈاکٹرنرمل سنگھ

سرینگر08/ستمبر/افغان طالبان کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے صدرکے بیان کوبھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیراعلیٰ نے ہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ افغان طالبان کے کس ماڈل کی حمایت اور مخالفت کرتے ہے جہاں کئی مسلمان اقلیت میں ہوتے ہے وہاں سیکولرازم کی بات کی جاتی ہے اور جہاں اکثریت میں ہوتے ہے وہاں غیرمسلموں کے خلاف ناانصافی کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیاجاتاہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق نیشنل کانفرنس کے بانی شیرکشمیر شیخ محمدعبداللہ کی 39وی برسی کے موقعے پرذررائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران افغان طالبان کو اسلامی شریعت اوراسلامی اصولوں پرمن وعن عمل کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹ کے سینئر لیٰڈر اور جموںو کشمیرکے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹرفاروق عبداللہ طالبان کے کس ماڈل کی حمایت اورکس کی مخالفت کرتے ہے یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ 1996میں جب طالبان پہلی بار افغانستان میںبرسراقتدار آئے تونہ صرف ہندوں سکھوں کووہاں سے نکالاگیابلکہ ان کی جائیداد لوٹ لی گئی اور آج نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ طالبان کی جانب سے اسلامی شرعیت اورقوانین نافز کرنے کی حمایت کررے ہے جوبہت افسوس ناک ہے ۔سابق نائب وزیراعلی نے کہاکہ جہاں کئی بھی مسلمان اقلیت میںہوتے ہے تووہاں سیکولرازم کی بات ہوتی ہے جہاں کئی وہ اکثریت میںہوتے ہے وہاں غیرمسلموں کے خلاف ناانصافی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیاجاتاہے۔ انہوںنے کہا جب مرحوم نے دوبارہ اقتدار حاصل کیاتو انہوںنے نیشنل کانفر نس کی بنیاد ڈالنے پرمجبورہوناپڑا تا کہ جس سکولرازم سوشل ازم کاوہ دعویٰ کرتے تھے اس کے بارے میں انہیں تنقید کا نشانہ نہ بننا پڑے ۔سابق نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھ دہائیوں سے جموںو کشمیر کی حالت تعمیر وترقی کاکیاہو اہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے اب نیشنل کانفرنس جموںو کشمیرکے لوگوں کوپھر سے فریب میں مبتلاکرکے اقتدر کی مسنند پرجلوئے افروز ہوناچاہتی ہے تاہم اب جموںو کشمیرکے لوگ پوری طرح سے خبردارہوگئے ہیں اور وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے لیڈروں کواستحصال کرنے کاموقع فراہم نہیں کریگے ۔سابق نائب وزیراعلیٰ نے طالبان کے حق میں ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے بیان کوافسوس ناک قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں