ڈیسک 60

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کابادامی باغ فوجی چھاونی کادورہ

سرینگر08/ستمبر/جموںو کشمیرکے دورے پرآ ئی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران نے جموں کشمیرکی موجودہ صورتحال اور فوج کی جانب سے عسکریت کوکچلنے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارراوئیاں عمل میںلانے امن امان کوبحال کرنے لوگوں کے ساتھ اشتراک بڑھانے کی کارروائی پراطمنان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جلد ہی امن پوری طرح سے بحال ہوگا اور لوگ اس مصیبت سے نجات حاصل کرینگے ۔اے پی آ ئی کے مطابق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 11ممبران نے 15کارپس ہیڈ کواٹر کادوہ کیا۔اس موقعے پر15کارپس کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اوردوسرے افسران نے پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران کووادی کشمیرمیںفوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔15کارپس نے بریفنگ کے دوران فوج کی جانب سے عسکریت کوکچلنے لوگوں کے ساتھ اشتراک بڑھانے ملک دشمن عناصر کے ساتھ نپٹنے سرحدوں کی حفاطت دراندزای کوروکنے کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کو وہ تمام جانکاری فراہم کی جواس سلسلے میںفوج کی جانب سے اٹھائے گئے ہے ۔دفاعی ترجمان کے مطابق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران کوحدمتارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پرفوج کی تعیناتی جدیدآلات نصب کرنے سرحدوںکی حفاطت کویقینی بنانے دراندازی کوروکنے کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اور لوگوں کے ساتھ اشتراک بڑھانے او رفوج کے جوان سے وادی کشمیرکے مختلف علاقوں میں عوام کوبہم پہنچائی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ۔اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران نے فوج کی جانب سے دی گئی جانکاری پراطمنان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہے کہ جن مشکل حالات میں فوج نیم فوجی دستے او جموں وکشمیرپولیس اپنی خدمات انجام دے کرلوگوں کے جان ومال کی حفاطت کرے ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس سے جموںو کشمیرمیںبالعموم ودای کشمیرمیں جلدامن پوری طرح سے بحال ہوگا اور لوگوں کو تشددکی وباء سے نجات ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں