ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

شیخ عبداللہ کا 39 واں یوم وصال عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

   97 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور زعمائے نیشنل کانفرنس کی مزار پر حاضری

سرینگر8ستمبر/ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے39؍ویں یوم وصال پر مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرنے کی غرض سے مزار قائد واقع نسیم باغ پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے مزار قائد پر گلباری اور فاتحہ خوانی کی۔ اُنہوں نے مادر مہربان بیگم اکبر جہاں کے مرقد پر بھی گلباری اور فاتحہ خوانی کی۔ اجتماعی فاتحہ خوانی میں پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران چودھری محمد رمضان، مبارک گل، رکن پارلیمان حسنین مسعودی، نذیر احمد خان گریزی، میر سیف اللہ،شمی اوبرائے، شمیمہ فردوس، عرفان احمد شاہ، محمد سعید آخون، شیخ اشفاق جبار، تنویر صادق، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، پیر آفاق احمد، قیصر جمشید لون، جاوید احمد ڈار، غلام محی الدین میر، خلیل بند، پیر محمد حسین، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، میر غلام رسول ناز، عمران نبی ڈار، منظور احمد وانی، سلمان علی ساگر، جگدیش سنگھ آزاد، ڈاکٹر سجاد شفیع،غلام مصطفیٰ صوفی، سید توقیراحمد، شبیر احمد کلے، صبیہ قادری، غلام نبی بٹ، احسان پردیسی، مدثر شہمیری، عفرا جان، کے علاوہ کئی سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔ کووڈ19کے پیش نظر تمام رہنما خطوط اور احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا گیا تھا اور تقریب انتہائی مختصر رکھی گئی تھی۔ اس سے قبل صبح صادق ہی شیر کشمیر ریڈنگ روم نسیم باغ میں حسب قدیم قرآن خوانی کی مجلس بھی آراستہ ہوئی۔اس دوران پارٹی لیڈران نے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے دور قیادت کو فکر مندانہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کیلئے حکیمانہ قرار دیا ہے۔انہوں نے اِس تاریخ ساز شخصیت کے تئیں عقیدت واحترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ39؍ سال قبل ۸؍ستمبر کو شیر کشمیر کے جلوس جنازہ میں روتے بلکتے لاکھوں پیروجوان اور مرد وزن کے اجتماعی اضطراب ، آنسوئوں کی روانی اور غم واندوہ کا سماں اِس حقیقت کا باعث بنا ہوا ہے ،کہ کشمیر کو چھوڑ کر دنیا بھر میں کسی قوم کو اتنے بڑے شفیق ، رفیق قاید کی رہنمائی نصیب نہیں ہوئی ہے۔ شیخ صاحب عوام مقبول، ہر دلعزیز اور نڈر وبے باک رہنما تھے، جنہوں نے اپنے وطن سے بھرپور محبت تھی اور وطن دار بھی اُن کے اشاروں پر جان نثاری کیلئے ہمہ تن بیقرار رہتے تھے۔ وہ ظالم کے بجائے ظلم کے پورے نظام کے خلاف برسرپیکار تھے۔ اور ان کی جدوجہد کا دائرہ تنگ وتاریک نہیں تھا۔ انہوں نے موروثی حکمرانی کے خلاف صف آرا ہوکر نہ صرف وراثتی راج کو اکھاڑ پھینکا، بلکہ شخصی راج کی صعوبتوں اور ظالمانہ نظام کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔ادھر جموں میں شیر کشمیر بھون میں بھی ایک پُر وقار تقریب پر مرحوم قائد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مرکزی و صوبائی لیڈران نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ،کہ مرحوم شیخ صاحب فرقہ دارانہ ہم آہنگی اور تینوں خطوں کے عظیم ورثہ یعنی بھائی چارہ اور ہندو ، مسلم ، سکھ اتحاد کے علمبردار تھے ۔ مرحوم قائد نے ہمیشہ تشدد سے نفرت کی اور زندگی بھر عدم تشدد کے حامی رہے۔ جبکہ خطہ چناب اور پیرپنچال کے علاوہ کرگل اور لداخ میں خراج عقیدت کی تقاریب کا انعقاد ہوا۔ ان تقریب میں پارٹی عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی اور شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کو سنہری الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کی زندگی کو مستقبل کے چیلنجوں میں سروخرو ہونے کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔ بیرونی ممالک کے علاوہ سرحد پار بھی مرحوم شیر کشمیرشیخ محمد عبداللہ کی تاریخ ساز خدمات پر تقاریبات کا انعقاد ہوا اور محسن کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے مزار قاید نسیم باغ حضرت بل میں با بائے قوم مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی 39ویں یوم وصال پر خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداران اور کارکنوں نے مزار پر حاضری دیکر اپنا فرض انجام دیا۔ انہوں نے کہا ،کہ نیشنل کانفرنس ایک تحریک کا نام ہے اور ہمیشہ سے ریاست کی سالمیت ، فرقہ وارانہ اتحاد اور عوامی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے کام کرتی آئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے عوام تا قیامت شیر کشمیر کی عظیم اور پاک قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.