ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

سکول فیس معاملے میں کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے پرائیویٹ سکولوں کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہئے// جے کے پی ایس اے

   94 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

پرائیویٹ اسکولوں کے منتظمین کی زیرتعلیم طلبہ کے والدین کیساتھ دھوکہ دہی

سرینگر8ستمبر/ فیس فکشن کمیٹی کیلئے سرکار کی جانب سے نئی گائیڈ لائن جاری کرنے کے حوالے سے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے پرائیویٹ سکولوں کو اعتماد میں لیا جائے کیوں کہ اس معاملے میں پرائیوٹ سکول اہم فریق ہے تاہم ابھی تک ہم سے کسی نے رابطہ قائم نہیں کیا ہے۔پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے سرکار سے پر زور دیا کہ وہ فیس فکشن کمیٹی کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کرنے سے قبل پرائیویٹ سکولوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیںاعتماد میں لیا جانا چاہئے۔ سی این ایس کے مطابق ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک سرکار کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ اس اہم فریق کی آرائ￿ جاننے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی اور ناہی اس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ پرائیویٹ سکولوں سے اس معاملے میں بات کی جائے۔ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہرکسی فریق کی آرا جاننا ضروری ہے تاکہ حتمی فیصلہ اور لینے کے دوران توازن برقراررہے اور کسی کے حقوق تلف نہ ہوں۔انہوںنے کہا کہ ایک جمہوری نظام میں کسی بھی معاملے میں سبھی فریقین کی رائے طلب کی جاتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس معاملے میں بھی اسی پر عمل ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو کائی ساری مشکلات کا سامنا ہے اور سرکار کو چاہئے کہ ان کے مسائل پر بھی غور کیا جائے اور ان کی بات بھی سنی جانی چاہئے۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ماہانہ فیس میں پندرہ روپے اور سالانہ چارجزچھ ہزارروپے جو کہ فیس فکشن کمیٹی کے چیرمین نے خود ہی فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایف ایف سی کو فیس کے معاملے میں شامل کرنے سے ہر سکول کا کام تاخیر ہوگی اور ایف ایف سی کی میٹنگ اس کے ممبران کی زیادہ مصروفیات کی وجہ سے غیر منظم طریقے سے منعقد ہوںگی ، انہوںنے کہا کہ کمیٹی کے طریقہ کار کو مزید موثر بنانے کیلئے ہمارا مطالبہ ہے کہ چیرمین کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ چیرمین کو چاہئے کہ وہ ماہانہ چارجز میںدوہزارروپے اور سالانہ چارجزپندرہ ہزارکا اضافہ کرے۔ کیوں کہ پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے طلبہ کو جو خدمات فراہم کی جارہی ہے اس میں موجودہ وقت میں قلیل فیس میں فراہم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ سماج کے دیگر شعبہ جات کی طرح پرائیویٹ سکول سیکٹر بھی بْری طرح سے متاثر ہوا ہے خاص کر جو مارکیٹ میں ہر چیز مہنگی ہورہی ہے اور مہنگائی سے ہر ایک شعبہ پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرروت اس بات کی ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی آرا جاننے کی بھی کوشش کی جانی چاہئے تاکہ مستقبل میں اس سلسلے میں کوئی پیچیدگی پیدا نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.