74

ملک میں کورونا وائرس کے 31222نئے کیسز

نئی دہلی//گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 31222نئے کیسزرپورٹ، 42942افرادجان لیوا وبا سے شفایاب اور 290مزید لوگوں نے اس وبا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوائیں نئے کیسز سے زیادہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد کے سبب ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے پیر کے روز ملک میں ایک کروڑ 13لاکھ 53ہزار 571افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اب تک 69کروڑ 90لاکھ 62ہزار 776افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 31222نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک متاثرین کی تعداد تین کروڑ 30لاکھ 58ہزار 843ہو گئی ہے۔ اسی دوران 42942مریضوں کی شفا یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 22لاکھ 24ہزار 937ہو گئی ہے۔اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز12010سے گھٹ کر تین لاکھ 92ہزار 864پررہ گئے ہیں۔ اس دوران مزید 290مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 441042ہو گئی ہے۔ یواین آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں