امیت شاہ کا ’’سنکلپ ریلی‘‘سے خطاب منسوخ 58

وزیر داخلہ کی سربراہی میں خصوصی میٹنگ منعقد ہوگی

جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور سرحدوں پر طالبان کے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال ہوگا

جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر سمیت دیگر اعلیٰ آفیسران اور انٹیلی جنس چیف کی بھی شرکت متوقع

سرینگر/06ستمبر/رواں ہفتے میںنئی دہلی میںمرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہورہی ہے جس میں جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ طالبان کے افغانستان کے قبضے اور سرحدوں پر اس کے ممکنہ اثرات ، ترقیاتی کاموں اور صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لینے کیلئے اس ہفتے نئی دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہو رہا ہے ۔ اس اجلاس میں جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ہوم سیکرٹری شالین کبرا ، ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ اور انٹیلی جنس چیف رشمی رنجن سوین کی شرکت کا امکان ہے۔اس جائیزہ میٹنگ میں مختلف مرکزی سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیدار اور مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر افسران بشمول سیکرٹری داخلہ اجے کمار بھلہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لینے کے علاوہ دیگر کئی اہم مدعو پر بھی بات ہوئی جن میں خاص طور پر افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد جموں کشمیر اور سرحدوں پر پڑنے والے ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا جائے گا ۔جبکہ جموں و کشمیر میں افغانستان سے پیدا ہونے والے کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کے حوالے سے بھی بات ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر سے متعلق دیگر مسائل بشمول بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور وزیر اعظم کے ترقیاتی منصوبے (پی ایم ڈی پی) کے تحت کاموں پر عملدرآمد بھی اجلاس کے دوران زیرغور آئے گا۔ساتھ ہی اجلاس میں عسکریت پسندی کے خلاف جاری کارورائیوں پر بھی بات ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں