78

اونی لکھیڑا اولیمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بنیں

ٹوکیو//ہندوستان کی نشانہ باز اونی لکھیڑا نے جمعہ کے روز ٹوکیو پیرالمپکس میں خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ ون مقابلے میں آج کانسہ کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی یہ اونی کا دوسرا تمغہ ہے اور وہ اس کے ساتھ ہی ایک پیرالمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں اونی سے پہلے جوگندر سنگھ سوڈھی پیرالمپکس کے ایک ہی ایڈیشن میں کئی تمغے جیتنے والے واحد ہندوستانی تھے۔انہوں نے 1984 کے پیرالمپکس میں ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتے تھے ۔ان کا چاندی کا تمغہ شاٹ پٹ میں جبکہ دو کانسے انہوں نے ڈسکس اور نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں جیتے تھے۔ (یو این آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں