نوٹفکیشن کے تحت وقت پر تحریری امتحان لئے جائینگے 56

کشمیریونورسٹی،سینٹرل یونیورسٹی اورBOSEکافیصلہ

4اور5ستمبر کولئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی

سری نگر/3ستمبر//کشمیریونیورسٹی ،سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیراورجموں وکشمیربورڈآف اسکول ایجوکیشن نے سنیچراوراتوارکولئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی کردئیے ہیں ۔متعلقہ یونیورسٹیوں اوربورڈکے حکام نے بتایاکہ ملتوی کئے جانے والے پرچوں ومضامین کے امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان جلد کیاجائیگا۔جے کے این ایس کے مطابق سیدعلی گیلانی کی موت کے بعدوادی میں عائد کردہ بندشوں اورمواصلاتی بریک ڈائون کے پیش نظر کشمیریونیورسٹی،سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اوربورڈآف اسکول ایجوکیشن نے اتوارتک لئے جانے والے سبھی امتحانات کوملتوی کردیاہے ۔جموں وکشمیربورڈآف اسکول ایجوکیشن کے ایک ترجما ن نے بتایاکہ دسویں اوربارہویں جماعت کے بائی اینول امتحانات کے تحت جن مضامین یاپرچوں کاامتحان سنیچراوراتواریعنی 4اور5ستمبرکولیا جاناتھا،اب ان دونوں دنوں کولئے جانے والے امتحانات کوملتوی کیاگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ملتوی کئے گئے امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کاعلان جلدکیا جائیگا۔اُدھر سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیرنے بھی چاراورپانچ ستمبرکولئے جانے والے امتحانات کوملتوی کردیا ہے ۔کشمیریونیورسٹی کے کنٹرولرامتحانات پروفیسرارشاداحمدناوچونے کہاکہ ستمبرکی 4تاریخ کویونیورسٹی کی جانب سے لئے جانے والے تمام پوسٹ گریجویٹ اورانڈرگریجویٹ کورسزکے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ملتوی کئے گئے امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کااعلان الگ سے کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں