ملک میں 41 ہزار سے زائد کرونا کے نئے مریض 70

ملک میں 41 ہزار سے زائد کرونا کے نئے مریض

460 افراد ہلاک،صحت یابی کی شرح 97.51فیصد ہے

سرینگر//41ہزار965 افراد کے کووڈ ۔19 کے مثبت ٹیسٹ کے ساتھ ،بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3کروڑ28لاکھ10ہزار845 ہوگئی ، جبکہ فعال معاملات بڑھ کر 3لاکھ78ہزار181 ہوگئے۔وزارت نے بتایا کہ فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 3لاکھ78ہزار181 ہو گئی ہے اور یہ کل انفیکشن کا ایک اعشاریہ ایک پانچ فیصد پر مشتمل ہے ، جبکہ ملکی کووڈ کی بازیابی کی شرح 97 اعشاریہ پانچ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ایس این ایس کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں7ہزار 541کا اضافہ ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کو منگل کو 16لاکھ6ہزار785 ٹیسٹ کیے گئے ، جس سے ملک میں کووڈ۔19کا پتہ لگانے کیلئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹوں کی کل تعداد 52کروڑ31لاکھ84ہزار293 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح 2اعشاریہ چھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ہفتہ وار مثبت شرح 2اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو پچھلے 68 دنوں سے تین فیصد سے نیچے ہے۔ایس این ایس کو ملی تفصیلات کے مطابق اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3کروڑ19لاکھ93ہزار644 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا وائرس سے ہوئی اموات کی شرح ایک اعشاریہ تین چار فیصد ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں کووڈ۔19سے متاثرہ کیسوں کی تعداد گزشتہ سال 7 اگست کو 20 لاکھ ، 23 اگست کو 30 لاکھ ، 5 ستمبر کو 40 لاکھ اور 16 ستمبر کو 50 لاکھ تک پہنچ گئی تھی جو 28 ستمبر کو 60 لاکھ ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ ، 29 اکتوبر کو 80 لاکھ ، 20 نومبر کو 90 لاکھ اور گزشتہ سال 19 دسمبر کو ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کر گیاتھا۔بھارت نے 4 مئی کو دو کروڑ اور 23 جون کو تین کروڑ کیسز کو پار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں