60

جموں کشمیر میں گزشتہ ماہ کووروناسے 30اموات

3ہزار 957مثبت معاملات آئے سامنے

سرینگر//جموں کشمیر میں کورواناوائرس کی وبائی مرض سے ماہ اگست میں مجموعی طور پر 30افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ اس مدت میں 3ہزار نو سو 57نئے افراد اس مرض میں مبتلاء ہوچکے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں کوروناوائرس کی وباء کافی حد تک قابو میں ہے اور روزانہ نئے سامنے آنے معاملات میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔ اعداد شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اگست میں جموں کشمیر میں کووڈ 19کی وجہ سے 30افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ 3ہزار 957افراد اس وائرس میں مبتلاء ہوچکے ہیں ۔ جن میں وادی میں 26,91نئے کیس سامنے آئے جبکہ جموں میں 1,266معاملات کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ اسی طرح ماہ جولائی میں 5,800مثبت معاملات کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ ماہ جولائی میں 54افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔ دریں اثناء جموں کشمیر میں صحتیابی کی شرح میں بھی کافی بہتری آئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں