میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش سے ڈرنے والا نہیں ہوں/ راہول گاندھی 144

لوٹ مار کے خلاف ملک متحد ہو رہا ہے // راہل

نئی دہلی// کھانا پکانے کی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کو عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ مودی حکومت سب کو لوٹنے میں مصروف ہے لیکن اب پورا ملک اس لوٹ مار کے خلاف متحد ہو رہا ہے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ عوام کو بھوکا پیٹ سونے پر مجبور کرنے والا خود دوست کے سایہ میں سورہا ہے لیکن قوم ناانصافی کے خلاف متحد ہو رہی ہے۔انہوں نے رواں سال جنوری سے شروع ہونے والے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ایک ڈیٹا بھی پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دہلی ، ممبئی ، چنئی اور کولکتہ کے میٹرو میں یکم جنوری سے یکم ستمبر تک گیس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری میں چنئی اور کولکتہ میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 710روپے اور 720روپے تھی جو اب بڑھ کر 900روپے فی سلنڈر سے بڑھ گئی ہے۔کانگریس لیڈر نے ایل پی جی کی قیمت میں اس اضافے کو بی جے پی کی لوٹ قرار دیا اور کہا کہ پورا ملک اب اس کے خلاف متحد کھڑا ہے۔یواین آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں