87

اینٹی کرپشن بیورو کا بارہ مولہ اور کپواڑہ میں چھاپہ، 3.5کلو منشیات کی برآمدگی

سرینگر//اینٹی کرپشن بیورو نے بدھ کے روز بارہ مولہ اور کپواڑہ اضلاع کے کئی علاقوں میں چھاپہ ماری کی۔ بیورو کے مطابق بارہ مولہ میں 3.5کلو منشیات کی برآمدگی کے بعد چھاپے ڈالے گئے ۔ یو پی آئی کے مطابق بدھ کے روز اینٹی کرپشن بیورو نے کپواڑہ اور بارہ مولہ اضلاع کے کئی علاقوں میں چھاپے ڈالے۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز بارہ مولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے تین کلو سے زائد نشیلی مادہ برآمد کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ بدھ اعلیٰ الصبح ہی اینٹی کرپشن بیورو نے ویلگام ہندواڑہ میں سرکاری ملازم کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں دو گھنٹے تک گھر کا کونا کونا چھان مارا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات کیس کے حوالے سے ہی اینٹی کرپشن بیورو نے بونیار میں بھی چھاپہ ماری کی ۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو کو چھاپہ ماری کے دوران قابلِ اعتراض مواد برآمد ہوا ہے یا نہیں۔ بیورو کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے رشوت خوری میں ملوث آفیسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کی عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر سراہنا کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں