زاکورہ جھڑپ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق کولگام اور پلوامہ سے جنوبی کشمیر سے اب جنگجو سرینگر کا رخ کرتے ہیں ، ان کے خلاف کارورائی جاری صحافی فہد شاہ کے خلاف تین کیس درج ، وہ عسکریت پسندی کو بڑھائوا دینے میںملوث / آئی جی پی کشمیر 65

60 کشمیری نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی خبر من گھڑت ہے

اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں /آئی جی کشمیر

سرینگر//آئی جی کشمیر نے سوشل میڈیا پر 60کشمیری نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی خبر کو من گھڑت اور حقیقت سے بعید قرار دیا۔ یو پی آئی کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو کشمیر میں گزشتہ دو مہینوں میں تقریبا ساٹھ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بارے میں این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کو غلط قرار دیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکی رپورٹ کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا۔آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا’’کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارپر بتایا جاتا ہے کہ افغانستان کے طالبان کے قبضے کے دوران 60 نوجوان وادی کشمیر کے مختلف حصوں سے غائب ہو گئے ہیں۔ یہ مکمل طور پر جعلی خبر ہے‘‘۔ پیر کو این ڈی ٹی وی نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا تھا کہ کشمیر میں گزشتہ دو مہینوں میں تقریبا 60 نوجوان اپنے گھروں سے لاپتہ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ 300ے قریب عسکریت پسندوں نے کنٹرول لائن کے اس پار حالیہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد حوصلہ افزائی پاکر کیمپوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں