صحافی بلال خان کے چاچا کا انتقال 65

صحافی بلال خان کے چاچا کا انتقال

سیاسی، سماجی ،دینی اور صحافتی انجمنوں کا اظہار رنج

پلوامہ/تنہا ایاز/ جنوبی کشمیر کے معروف صحافی اور نیوز 18 کے نامہ نگار بلال خان کے چاچا انتقال کرگئے پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوی ایشن سمیت کئی سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے صحافی بلال خان کے چاچا کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی اور نیوز 18 کے نامہ نگار بلال خان کے چاچا انتقال کرگئے ان کے وفات پر سماج کے مختلف طبقوں نے سخت رنج و غم کا اظہار کیا۔ پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوی ایشن کے صدر شاہ ارشاد القادری نے نیوز 18 کے نامہ نگار بلال خان کے چاچا کے وفات پر زبردست دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔ ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ موت اٹل ہے اور ہر ذی نفس کو اس کا سامنا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا غم کے اس گھڑی میں پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوی ایشن لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ اس دوران ندائے کشمیر کے چیف ایڈیٹر مہراج الدین ڈار اور سٹی ررپورٹر کے ایڈیٹر الطاف حسین میر نے بلال خان کے چاچا کے وفات پر صدمے کا اظہار کیا۔ نمائندے کے مطابق شبنم فیاض، جاوید صوفی،کامران خورشید ، خورشید وانی، منجیت پال آفتاب احمد ،تنہا ایاز، یونس خالق اور عبدل روف خان نے صحافی بلال خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ادھر کئی دینی صحافتی اور ادبی تنظیموں نے بلال خان کے چاچا کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں