گنڈ ہسی بھٹ لاوے پورہ سرینگر میں طبی کیمپ منعقد 64

گنڈ ہسی بھٹ لاوے پورہ سرینگر میں طبی کیمپ منعقد

تین سو سے زیادہ مریضوں کی جانچ اور مفت ادویات تقسیم

پلوامہ/تنہا ایاز/ سرینگر کے گنڈ ہسی بھٹ لاوے پورا علاقے میں ڈائریکٹریٹ آف آیوش، احسن فاؤنڈیشن سری نگر، ہیلتھ سروسز کشمیر اور نہرویوا کنیدرا کے باہمی اشتراک سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی طبی جانچ کر کے مفت ادویات تقسیم کی۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر کے گنڈ ہسی بھٹ لاوے پورہ علاقے میں ڈائریکٹریٹ آف آیوش، احسن فاؤنڈیشن سری نگر، ہیلتھ سروسز کشمیر اور نہرویوا کنیدرا کے باہمی اشتراک سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ایس ڈی پی او مظفر احمد نے میڈیکل آفیسر بٹہ مالو ڈاکٹر ثمینہ ڈاکٹر ارشد وانی، سید جنید ایس ایچ او پاریم پورا اور رہی ریاض چیرمین احسن فاؤنڈیشن کی موجودگی میں کیا۔ کیمپ کے دوران تقریباً تین سو سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ساتھ ہی مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ سے علاقے کے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور امید ظاہر کی مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد ہونگے تاکہ غریب عوام کو راحت مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں