ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

جموں و کشمیر سمیت سرحدوں کومزیدمضبوط بنانے اور دفاعی معاملات کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کاامکان

   77 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

جموں کشمیر میں زمینی صورتحال بہتر ،عوام کی مدد سے عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری / جنرل رائوت

چیف آف دسٹاف کی سربراہی میں جلد ہی اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقدہونے کے امکانات

سرینگر31/اگست/ جموں وکشمیر سمیت سرحدوں اور ملک میں حفاظتی صورتحال اور مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے چیف آف دسٹاپ کی سربراہی میں آنے والے دنوں کے دوران فوج کے تینوں سربراہوں کے ساتھ میٹنگ منعقدکی جارہی ہے تاکہ خطے میں بدلتے ہوئے حالات پرتبادلہ خیال کرنے کے علاوہ امن امان کوبر قرار رکھنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کوآخری شکل دی جائے ۔اے پی آ ئی کے مطابق افغانستان پرطالبان کی جانب سے حاصل کرنے والے اورامریکی فوجی انخلاء کے بعد بھارت میںافغانستان کی صورتحال اور خطے کی بدلتے ہوئے حالات کومدنظر رکھتے ہوئے چیف آف دسٹاف جنرل بپن راوت کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے اور اس میٹنگ میںزمینی ہوائی سمندری افواج کے سربراہان خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہونگے ۔اس میٹنگ میں امریکی فوج کے انخلاء اور طالبان کے افغانستان پرکنٹرول حاصل کرنے کے بعد پیداشدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائیگا ۔دفاعی ذررائع کے مطابق چیف آف د سٹاف جنرل بپن راوت کی قیادت میں منعقدہونے ولی اس میٹنگ کے دوران ملک کودرپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات زیربحث لائے جائینگے ۔دفاعی ذررائع کے مطابق خطے کی صورتحال بڑی تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتی جارہی ہے امریکی فوج کے انخلاء اور طالبان کے افغانستان پرپوری طرح کنٹرول حاصل کرنے کے بعد صورتحال مزیدتبدیل ہوسکتی ہے اور بھارت نے پہلے ہی یہ بات واضح کردی ہے کہ حالت پرکڑی نظررکھے ہوئے ہے ۔دفاعی ماہرین کے مطابق طالبان افغانستان پرکنٹرول حاصل کرنے کے بعد افغانستان میں طالبان اپنے عسکریت پسندوں پرمکمل طورپرکنٹرول حاصل نہیں کرسکتاہے اور اس بات کے بھی امکانات ہے کہ عسکریت پسندجموںو کشمیرکے حدود میں داخل ہونے کی برپورکوشش کرینگے۔ جیش محمدکے سربراہ مولانااظہرمسعودکے طالبان کے ساتھ ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیاپرخبریں کافی گشت کررہی ہے اگرچہ طالبان نے اس سلسلے میںتصدیق یاتردیدنہیں کی ہے تاہم خفیہ اداروں کے مطابق اب طالبان کے ساتھ شامل ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ایک بڑی تعداد واپس اپنے گھروں کولوٹ آ ئی ہے جن کاپاکستانی زیرانتظام کشمیر مظفر آباد اوران کے آس پاس کے علاقوںمیں استقبال بھی کیاگیااور استقبال کرنے والوں میں جموں وکشمیرمیں سرگرم کئی عسکریت پسندوںکے تنظیوں کے کمانڈرشامل تھے اسکے بعدملک کی سرحدوں کو مزیدمحفوظ بنانے دراندازی کوروکنے اور صورتحال کوبرقرار رکھنے کے لئے چیف آف دڈفنس سٹاف کی سربراہی میں منعقدہونے والی میٹنگ کواہمیت کاحا مل قرار دیتے ہوئے دفاعی ماہرین نے کہاکہ بھارت نے جہاں پہلے ہی دیکھوں اور انتظارکروں کی پالسی اختیار کی ہے وہی ملک کے افواج کے سربراہوں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران لئے جانے والے فیصلے انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے تاکہ کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وہ تمام وسائل بروئے کارلائے جائے جن سے ملک کی سلامتی خودمختاری کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.