65

جنوبی کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات پر پالتھین اور دیگر کوڑا کرکٹ ڈالا جاتا ہے

کمپنگ کیلئے آنے والے لوگ سیاحتی مقامات پر گندگی نہ پھیلائیں اور صفائی کا خیال رکھیں

سرینگر/31اگست/ جنوبی کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات پر کمپنگ کرنے کیلئے جانے والے لوگ پالیتھین، پلاسٹک اور دیگر کوڑا کرکٹ ڈالدیتے ہیں جس سے سیاحتی مقامات کا ماحول خراب ہورہا ہے ۔ اس ضمن میں سیاحت سے جڑے افراد نے بھی اس بات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہیں روکا گیا تو سیاحتی مقامات پر ہر جگہ کوڑا کرکٹ دکھائی دے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہلگام ، ڈکسم ، ککرناگ، اور دیگر سیاحتی مقامات پر جو لوگ کمپنگ کرنے کیلئے جاتے ہیں وہ وہاں پر پالیتھین لفافوں ، پالسٹک کی اشیاء اور دیگر مضر ماحولیات کوڑا کرکٹ ڈالدیتے ہیں جو قدرتی ماحول کیلئے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آبی جھرنوں، ندی نالوں میں بھی اس طرح پالتھین، چپس پیکٹوں کے لفافے ، ڈسپوزل واٹر بوتلیں اور دیگر چیزیں ڈال دی جاتی ہے جس سے پانی بھی آلود ہ ہورہا ہے ۔ اس معاملے پر سیاحت سے جڑے افرادنے سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے اگر لوگ سیاحتی مقامات پر گندگی پھیلاتے رہیں تو یہ سیاحتی جگہوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔سیاحت سے وابستہ ایک شہری فاروق امین نے کہا کہ لوگ یہاںسیر سپاٹے کیلئے آئیں لیکن پالیتھین کا استعمال نہ کریں اور صحت صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اس وران معلوم ہوا ہے کہ سرکاری سطح پر بھی سیاحتی مقامات پر پالتھین اور پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں