70

انتخابات کے بعد ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا ،سنگباری اب ماضی کی داستان بن چکی ہے / لیفٹنٹ گورنر منوج سنیا

حد بندی عمل مکمل ہوتے ہی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کیلئے وعدہ بند

گزشتہ دو برسوں میں تشدد آمیز واقعات میں نمایاںکمی ، نوجوان امن پسند ، تعمیر و ترقی میں رول اداکرنا چاہئے

سرینگر/31اگست/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں حفاظتی صورتحال کافی بہتر ہے اور گزشتہ دو برسوں میں تشدد آمیز واقعات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہاں پر سنگبازی اب ماضی کی داستا ن بن چکی ہے اور ملٹنسی ریکورٹمنٹ بھی کافی حد تک کم ہوئی ہے ۔ اس دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموںکشمیر کواسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا ۔ا نہوںنے کہاکہ بھارت میں ایک جمہوری نظام ہے اور اسی نظام کے تحت انتخابات کرانے کیلئے الگ ادارہ ہے جو یہاں پر الیکشن کرانے کا حتمی فیصلہ لے سکتا ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ حد بندی کمیشن کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی الیکشن کرائے جائیں گے جیساکہ وزیر اعظم نے بھی اس بات کا وعدہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پارلیمنٹری آوٹ ریچ پروگرام میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوچکے ہیں اور اکادکا واقعات کو چھوڑ کر گزشتہ دو برسوں امن و امان قائم رہا ۔ انہوںنے کہا کہ جموںکشمیر پولیس اور دیگر حفاظتی اداروں کے مابین بہتر تال میل سے یہاں پر تشدد کی وارداتیں کافی کم ہوچکی ہیں۔ جموںکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کا وعد ہ کیا ہے کہ جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے گا اور یہ عمل یہاں پر اسمبلی انتخابات کے بعد شروع ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اسمبلی انتخابات کا فیصلہ حد بندی کمیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔ اور بھارت ایک جمہوری ملک ہے جس میں ہر ایک کام کیلئے الگ ادارے کام کرتے ہیں انتخابات کیلئے بھی الیکشن کمیشن آف انڈیا قائم ہے الیکشن کمیشن ہی یہاں پر انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ لے سکتاہے ۔ انہوںنے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ کچھ جماعتیں یہاں پر امن خراب کرنے پر تُلی ہے جن کو ملکی آئین اور جمہوریت پر بھروسہ نہیں ہے اور ایسی جماعتیں یہاں کے لوگوں کو مختلف بہانوں پر اُکسانے کا کام کررہی ہے تاکہ حالات خراب ہوجائیں لیکن ہم ان کو کہنا چاہتے ہیں کہ ان کی یہ کوششیں اب کام نہیں کریں گے بلکہ ان کے یہ حربے قابل مذمت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ دنیا بھر کے علاقوں کے بنسبت یہاں کے حالات کافی بہتر ہے اور سنگبازی اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عسکریت میں نوجوانوں کی بھرتی کا رجحان بھی کافی حد تک کم ہوا ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ یہاں کے نوجوان امن پسند اور ذہین ہیں جن کو جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی میں رول اداکرنا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں